Daily Sub News:
2026-07-24@13:07:19 GMT

نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT

نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا

نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی، پولیس نے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کو گزشتہ شب فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا،

جب کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس کی شناخت اور گرفتاری ممکن ہوئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا مقتولہ ثنا یوسف کے ساتھ ذاتی رابطہ تھا اورگزشتہ روز ملزم نے اسلام آباد میں ثنا یوسف کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ متاثرہ ٹک ٹاکر کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں۔ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ سنبل میں مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزم پیر کی شام تقریبا 5 بجے ثنا کے گھر داخل ہوا اور ثنا یوسف پر فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گیا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے ثنا یوسف کے سینے میں دو گولیاں لگیں، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکیں اور دم توڑ گئیں۔

پولیس نے ثنا یوسف کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا تھا۔ تفتیش کے دوران حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو واردات کے وقت سڑک سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔مزید یہ کہ آلہ قتل بھی ملزم سے برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور جلد کیس کے دیگر پہلوں کو بھی منظرِ عام پر لایا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملیر جیل سے کوئی خطرناک یا غیر ملکی مجرم نہیں بھاگا، قیدیوں کو بیرک سے نکالنا غلط تھا، وزیراعلیٰ سندھ ملیر جیل سے کوئی خطرناک یا غیر ملکی مجرم نہیں بھاگا، قیدیوں کو بیرک سے نکالنا غلط تھا، وزیراعلیٰ سندھ اسلام آبادہائیکورٹ نے دامنِ کوہ سے ریڑھی بانوں کو بے دخل کرنے سے روک دیا ہماری معاشی خود انحصاری کا دارومدار سستی بجلی اور زراعت پر ہے: وزیراعظم کراچی، فرار قیدی کی والدہ ایک مثال بن گئیں، بیٹے کو خود واپس جیل پہنچا دیا بھارتی جارحیت پر پاکستان کا موقف پیش کرنے کیلئے طارق فاطمی کی زیرقیادت دوسرا وفد آج ماسکو روانہ ہوگا کراچی؛نجی کمپنی کے سی ای او سلمان فاروقی کا نوجوان پر تشدد، مقدمہ درج TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے مطابق ملزم ثنا یوسف کے کر لیا گیا

پڑھیں:

اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق

— فائل فوٹو

اسکردو میں کچورا جھیل میں سیاح گر کر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش جھیل سے نکال لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفی بناتے ہوئے جھیل میں گرنے والے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان جھیل میں جا گرا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی خاتون سے نازیبا حرکت، ویڈیو سامنے آگئی
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں