منیب بٹ کا ’’قربانی کا اونٹ‘‘ بھاگ گیا، مداحوں سے خاص اپیل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
اداکار منیب بٹ کا قربانی کا اونٹ فرار ہوگیا، جس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ اونٹ کے بھاگنے پر منیب بٹ نے مداحوں سے خاص اپیل بھی کی ہے۔
عیدالاضحیٰ قریب ہے اور گلی محلوں میں قربانی کے جانوروں کی گونج سنائی دینے لگی ہے۔ ہر طرف رنگ برنگے جانور، بچوں کی خوشیاں اور سیلفیوں کا شور مچا ہوا ہے۔ لیکن اسی خوشیوں بھرے ماحول میں اداکار منیب بٹ کے ساتھ ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کو گرما دیا۔
کہانی کچھ یوں ہے کہ منیب بٹ نے قربانی کے لیے ایک خوبصورت اونٹ خریدا، جسے خاص انداز میں سجایا گیا تھا۔ لیکن یہ اونٹ زیادہ دیر تک قابو میں نہ رہ سکا۔ محلے کے بچے شوق میں اتنے آگے نکل گئے کہ جانور پر پتھر پھینکنے لگے، جس پر وہ ڈر کے مارے رسی تڑوا کر بھاگ کھڑا ہوا۔
یہ واقعہ صرف محلے کی حد تک محدود نہ رہا۔ جلد ہی اونٹ کی فرار ہوتے ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوگئی، جس میں دکھایا گیا کہ اونٹ سجی سنوری حالت میں خراماں خراماں گلیوں میں چل رہا ہے جبکہ آس پاس کے بچے اور نوجوان اس سے گھبرا کر راستہ چھوڑ رہے ہیں۔
اداکارہ منال خان نے بھی یہ ویڈیو اپنی اسٹوری پر شیئر کی اور منیب بٹ و ایمن خان کو ٹیگ کرتے ہوئے مذاق میں لکھا، ’’آپ کا اونٹ وائرل ہوگیا ہے!‘‘
منیب بٹ نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا، ’’ہاں، یہ واقعہ کل پیش آیا تھا۔ ہم نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو پتہ چلا کہ کچھ بچے اونٹ پر چھوٹے چھوٹے پتھر مار رہے تھے، جس سے وہ گھبرا کر بھاگ گیا۔‘‘
اس کے ساتھ ہی منیب بٹ نے والدین سے اہم اپیل بھی کی: ’’براہِ کرم اپنے بچوں کو سمجھائیں کہ قربانی کے جانوروں سے حسن سلوک کریں۔ وہ بیچارے پہلے ہی اجنبی ماحول میں ہوتے ہیں، ان کے ساتھ ظلم نہ کریں۔‘‘
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کندھ کوٹ: مسلح افراد نے دن دیہاڑے نوجوان کو قتل کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-2-18
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) کندھکوٹ بیچ شھر میں مسلح افراد نے سبزوئی برادری کے نوجوان کو آرام سے قتل کر کے فرار ہو گئے۔ پولیس قاتل مسلح افراد کو گرفتار نہ کر سکی واقعہ کے بعد شھر میں خوف وہراس پیدا ہو گیا۔ سبزوئی اور بھلکانی قبائل کے دو فریقین میں سیاہ کاری کے معاملے پر واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس۔تفصیلات کے مطابق؛ کندھ کوٹ شھر کی گنجان آبادی اے سیکشن تھانہ کی حدود ایم، سی ایچ سینٹر کے سامنے موٹر سائیکل سوار تین نامعلوم مسلح افراد نے سبزوئی برادری کے نوجوان مھر دل کو گولیاں مار کر سخت زخمی کر دیا واقعہ کی اطلاع پر حدود تھانہ کی پولیس پہنچ کر زخمی نوجوان کو سول ہسپتال کندھکوٹ پہنچایا جہاں پر نوجوان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ نوجوان کے ہمراہ آنے والی خواتین ماتم کرنے لگیں لاش ضروری قانونی کاغذی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ورثاء نے لاش انڈس ہائی وے جھولے لال پمپ کے مقام پر رکھ کر دھرنا دے دیا دھرنے کے باعث سندھ سے دیگر صوبوں کی طرف آنے جانے والی ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی روڈ کے دونوں اطراف سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں کھڑی ہو گئیں مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔