بڑی خبر، گیارہویں، بارہویں جماعت کے طلبہ کی 7 سال کی فیس معاف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) حکومت سندھ نے کراچی انٹر بورڈ کے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کی 7 سال کی فیس معاف کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ناصر حسین شاہ اور ضیا لنجار پر مشتمل سندھ کابینہ کی سب کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انٹر بورڈ کراچی کے گیارہویں اور بارہویں کے طلبہ کی سات سال کی فیس معاف کر دی جائے گی۔
اجلاس میں فیصلے کے بعد سات سال کی فیس معاف کرنے کی مد میں ایک ارب 27 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، اجلاس کو بتایا گیا کہ مالی سال 2017-18 سے لے کر 2023-24 تک گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کی فیس معاف کر دی گئی تھی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ فیس کی مد میں ایک ارب 27 کروڑ روپے جاری کیے جائیں اور یہ واجبات حکومت سندھ ادا کرے، 7 برسوں میں 6 لاکھ 92 ہزار طلبہ رجسٹر ہوئے اور امتحانات میں 12 لاکھ 13 ہزار شریک ہوئے۔
ان طلبہ کی فیس 4 ارب 16 کروڑ روپے تھی، حکومت سندھ نے 2 ارب 89 کروڑ روپے جاری کیے، اب ایک ارب 27 کروڑ روپے کے واجبات ہیں، اجلاس میں انٹر بورڈ کراچی کے لیے ایک ارب 27 کروڑ روپے کے واجبات کی ادائیگی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:ملزم نے ثنا یوسف کے قتل کا اعتراف کرلیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایک ارب 27 کروڑ روپے سال کی فیس معاف کی فیس معاف کر کے طلبہ کی
پڑھیں:
ابو ظبی: بنگلادیشی الیکٹریشن نے 193 کروڑ مالیت کی لاٹری جیت لی
ابوظبی میں کام کرنے والا بنگلادیش کا ایک الیکٹریشن ڈھائی کروڑ درہم (1 ارب 93 کروڑ پاکستانی روپے) کی لاٹری جیتنے کے بعد غیر یقینی کی کیفیت میں مبتلا ہوگیا۔
ابوظبی میں رہائش پذیر43 سالہ محمد ناصر بلال نے ٹکٹ نمبر 061080، 24 جون کو ابو ظبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کاؤنٹر سے خریدا تھا۔
قرعہ اندازی کے بعد جب میزبان رچرڈ اور بشرا نے خوشخبری سنانے کے لیے ان سے رابطے کی کوشش کی تو متعدد کوششوں کے باوجود ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔ تاہم، بِگ ٹکٹ ٹیم بالآخر کسی طرح ان تک پہنچ گئی۔
محمد ناصر بلال گزشتہ 14 برس سے متحدہ عرب امارات میں رہے ہیں جبکہ ان کا خاندان بنگلا دیش میں ہی رہتا ہے۔ ان کو بِگ ٹکٹ کے متعلق پہلی بار12 برس قبل معلوم ہوا اور اس کے بعد سے وہ باقاعدگی کے ساتھ ہر مہینے قرعہ اندازی میں حصہ لیتے آئے ہیں۔
انعام جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ اس پر یقین نہیں کرسکتے۔ وہ پچھلے 12 برس سے ہر مہینے ٹکٹ خرید رہے ہیں اس خواب کے ساتھ ایک دن وہ جیتیں گے۔ آج ان کا خواب پورا ہوگیا۔