مریم نواز کا ایک سال میں’ایئر پنجاب‘ شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 26واں اجلاس منعقد ہوا جس میں 101 ایجنڈا پوائنٹس پر غور کیا گیا اور عوامی ریلیف کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں پنجاب کی پہلی نجی فضائی کمپنی ’ایئر پنجاب پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کے قیام کی منظوری بھی دی گئی اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایک سال کے اندر اسے شروع کرنے کا ہدف دیا۔
اجلاس میں کیے گئے چنیدہ اہم فیصلے درج ذیل ہیں:
بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان
پنجاب رضاکارانہ طور پر بجلی کے نرخ کم کرنے والا پہلا صوبہ قرار
وزیراعلیٰ مریم نواز نے قائداعظم تھرمل اور پنجاب تھرمل کمپنیز کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری دی
ٹیرف میں 30 سے 40 فیصد تک کمی کا امکان
سمبڑیال ضمنی الیکشن جیتنے پر کابینہ نے مبارکباد دی
پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کیلئے 400 ملین کی گرانٹ منظور
گندم کے کاشتکاروں کے لیے سبسڈی ادائی مکمل، مزید 5 لاکھ کسانوں کو ادائی باقی
کسان کارڈ کے ذریعے 63 ارب فراہم، کھاد کی خریداری کے لیے 18 ارب خرچ
چیف منسٹر ویٹ پروگرام 2025 کی منظوری
ویپنگ سنٹرز بند کرنے اور ورکرز کے لیے حفاظتی کِٹس کی فراہمی کا حکم
9 ڈویژنز میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی اور چارجنگ اسٹیشنز کی ہدایت
آٹزم اسکول اینڈ ریسورس سینٹر ایکٹ 2025 کی منظوری
نواز شریف میڈیکل سٹی کے لیے زمین کی منتقلی منظور، عالمی ادارے سے رابطہ
تمام اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے 40 ارب روپے مختص
راشن کارڈ، بلاسود الیکٹرک ٹیکسی، اور چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کی منظوری
لیہ میں میڈیکل کالج کے قیام کی ہدایت
اٹک ڈسٹرکٹ کورٹس حملے کے متاثرین کے لیے اسپیشل گرانٹ منظور
ایکو ٹورازم، بس شیلٹر اپگریڈیشن اور برقی بس ڈپو کے منصوبے منظور
فلور ملز اور لائسنس ہولڈرز کے لیے 100 ارب روپے کی خصوصی فنانسنگ اسکیم منظور
کاشتکاروں کے لیے الیکٹرانک ویئر ہاؤس رسیدی نظام کی منظوری
مزید پڑھیں:’میں نے اپنا وکیل کرلیا‘، ڈاکٹر نعمان کے نوٹس ملنے پر شعیب اختر نے کیا پیغام دیا؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مریم نواز کی منظوری کے لیے
پڑھیں:
ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں، قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کر دیا: عظمیٰ بخاری
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری دے کر قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کردیا ہے۔ پنجاب میں اب کسی غریب یا کمزور شہری کی زمین پر قبضہ ممکن نہیں ہوگا۔ ماضی میں 40، 40 سال سے زمینوں پر قبضے کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت رہتے تھے لیکن فیصلے نہیں آتے تھے، تاہم نئے قانون کے تحت اب ہر قبضہ کیس کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا۔ مریم نواز پنجاب کے سسٹم کو عملی طور پر ’’ریاست ہوگی ماں‘‘ کے ماڈل میں تبدیل کر رہی ہیں، جہاں شہریوں کے حقوق کا تحفظ، میرٹ اور انصاف بنیادی ترجیحات ہیں۔ وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پنجاب میں کسی کو بھی غیر قانونی سرگرمیوں، اسلحے کی نمائش یا خوف و ہراس پھیلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ، کاروبار کے لیے محفوظ ماحول، اور شہریوں کی خوشحالی مریم نواز کی حکومت کے اولین اہداف ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ترقی اور گورننس کا جو شفاف اور مؤثر نظام متعارف کروایا ہے، وہ آج دیگر صوبوں کے لیے رول ماڈل بن چکا ہے۔ مریم نواز روزانہ عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے نئے منصوبے شروع کر رہی ہیں، اور وسائل و فنڈز کے درست استعمال، میرٹ اور شفافیت پنجاب حکومت کے منصوبوں کی پہچان بن چکے ہیں۔