لاہور:

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے   کس طرز کے احتجاج کی تیاریں کی جا رہی ہیں، اس حوالے سے سینیٹر بابراعوان نے تفصیلات بتا دیں۔

ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعوان نے آئندہ دنوں میں بھرپور احتجاج کی تیاریوں کا اعلان کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خود اس احتجاجی تحریک کی قیادت کریں گے، جو تاریخ میں نیلسن منڈیلا اور مہاتما گاندھی کے پرامن احتجاج کی طرز پر ہو گا۔

بابر اعوان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے دو اہم فیصلے کیے ہیں۔ پہلا یہ کہ وہ آئندہ پارٹی احتجاج کی خود قیادت کریں گے اور دوسرا یہ کہ احتجاج کسی بھی صورت ہو گا ، اسے کوئی روک نہیں سکتا۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسے گاندھی نے کیا، جیسے منڈیلا نے کیا، ویسے ہی اب عمران خان احتجاج کی قیادت کریں گے۔

بابر اعوان  نے کہا کہ لوگوں کو معلوم تھا کہ فارم 47 پہلے سے بنا ہوا ہے، اس کے باوجود عام آدمی باہر نکلا اور اس نے اپنی تقدیر بدلنے کا ارادہ کیا۔ سمبڑیال میں گولی چلنے، گھروں پر چھاپے پڑنے اور خواتین کے بچوں کو اٹھانے کے باوجود لوگ باہر نکلے۔

انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اتنی تکلیف دینے کے بجائے ووٹ چوری کرو کا ایک فارم الگ سے بنا لیں۔ اگر آپ نے جس کو سیٹ دینی ہے وہ پہلے سے طے ہے تو لوگوں کو بتا دیں، تاکہ دھوکا نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کرانے کی بات کی جا رہی ہے، لیکن زمینی حقیقت یہ ہے کہ آزاد امیدواروں کے جیتنے کے امکانات صفر ہیں۔ کوئی آزاد کونسلر بھی جیت کر دکھا دے، ممکن نہیں۔

ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے انہوں نےطنزیہ انداز میں کہا کہ مولانا صاحب کا حلوہ بہت پتلا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک ایک کر کے تمام مقدمات سے بری ہو رہے ہیں۔

بابر اعوان نے دعویٰ کیا کہ اب پنجاب کے عوام جاگ چکے ہیں۔ اگر کوئی شخص آنکھیں بند کرکے کہے کہ میں سویا ہوں، تو وہ سویا نہیں ہوتا۔ اسی طرح اب پنجابی جاگ چکے ہیں اور کوئی انہیں روک نہیں سکتا۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان احتجاج کی پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

سندھ بار کونسل کے انتخابات، ایاز حسین تیسری مرتبہ نشست حاصل کرنے میں کامیاب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-2-12
حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ بار کونسل میں حیدر آباد سمیت حیدر آباد ڈویژن کی 5 نشستوں پر انتخابات میں سخت مقابلے کے نتیجے میں حیدرآباد سے کے بی لغاری,ایاز حسین تنیو اور عرفان علی بگھیو,ٹھٹھہ بدین سے فیاض لغاری,جبکہ دادوجام شورو سے میر منگریو نے میدان مارلیا ایازحسین تنیو نے تیسری مرتبہ سندھ بار کونسل کی نشست حاصل کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی اس سے قبل ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کونسل کے تین مرتبہ صدر اور سیکریٹری جنرل کے علاوہ پراسیکیوٹر جنرل سندھ کے عہدوں پر متمکن رہ چکے ہیں حیدر آباد ڈویژن کی 5 نشستوں پر مجموعی طور پر 25 امیدوار مد مقابل تھے جبکہ 18 پولنگ اسٹیشنوں پر 5 ہزار سے زاید رجسٹرڈ وکلا نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا رات دیر گ?ے غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج کا اعلان ہوتے ہی کامیابی کابھرپور جشن مناتے ہو? آتشبازی کی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا بعض من چلوں کی جانب سے جیت کی خوشی کا اظہار ہوا? فا?رنگ کی صورت میں بھی دیکھنے میں آیا وکلاء نیاپنے کامیاب ہونے والے نمائندوں کے ساتھ جشن ریلی بھی نکالی اس موقع بھرپور اکثریت سے جیتنے والے ایاز حسین تنیونے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج کی فتح حیدرآباد اور پورے سندھ میں انصاف اور بار و بنچ کو آزاد کرنے کی تحریک کا نقطہ آغاز ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • سندھ بار کونسل کے انتخابات، ایاز حسین تیسری مرتبہ نشست حاصل کرنے میں کامیاب
  •  بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا : ملک محمد احمد خان 
  • پی ٹی آئی میں حتمی فیصلہ عمران خان کا، چھوڑ کر جانے والے غیر متعلقہ ہیں: شیخ وقاص اکرم
  • ایشوریہ رائے 52 سال کی ہوگئیں؛ جواں نظر آنے کا راز بھی بتادیا
  • عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل
  • بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا ہے: ملک محمد احمد خان
  • کالعدم تحریک لبیک کے جنوبی پنجاب کے ٹکٹ ہولڈرز نے جماعت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
  • عمران خان کے مقدمات کی سماعت اب اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگی
  • پنجاب حکومت کابانی پی ٹی آئی کے 11مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ
  • عمران، بشریٰ کو سزا سنانے والے جج کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر