اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس کاز لسٹ سے خارج کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق پیٹرن انچیف پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتیں نہ کروانے پر توہین عدالت کا کیس غلطی سے مقرر ہوا، جس کی وجہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ نے کاز لسٹ سے کیس نکال دیا۔

(جاری ہے)

ہائی کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق کیس غلطی سے مقرر ہوگیا تھا اور رجسٹرار آفس نے سماعت کیلئے کاز لسٹ جاری کی تھی۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کاز لسٹ

پڑھیں:

نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات،اسحاق ڈار نے آخرکاراندرکی بات بتادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم اسحقٰ ڈار نے بھی نواز شریف کی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبریں محض افواہ ہیں، سابق وزیراعظم کی اڈیالہ جیل جانے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی وزیر اعظم اسحقٰ ڈار نے داتا دربار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی مشکل وقت کی ساتھی ہے، اچھے وقت میں اُن کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، وہ ہمارے اتحادی ہیں اور رہیں گے، پیپلز پارٹی نے وزارتیں لینے کے لیے کوئی بات نہیں کی، ہم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سینیٹر اسحقٰ ڈار نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دن رات کوششوں کے باعث بے پناہ کامیابیاں ملی ہیں، اقتصادی ایجنڈے پر دن رات محنت کر رہے ہیں، شرح سود کو 22 سے کم سے 11 فیصد کر دیا ہے، ملکی ترقی ہو گی تو فی کس آمدنی بھی بڑھے گی۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہاکہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگ شروع کی، ہم نے فضاؤں میں ان کے 6 طیارے مار گرائے، پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست سے دوچار کیا، ہمیں افواجِ پاکستان پر فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عزت سے نوازا اور بھارت کے خلاف فتح عطا کی، پاکستان نے بھارت کو جو سبق سکھایا وہ اسے ہمیشہ یاد رہےگا، ہم ملک میں دہشت گردی کیخلاف ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحقٰ ڈار نے کہا کہ ایران کو اب اندازہ ہوگیا کہ پاکستان اس کا سچا دوست ہے، پاکستان نے اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت کی نہ صرف مذمت کی بلکہ سفارتی طور پر برادر اسلامی ملک کی مدد بھی کی۔

سینیٹر اسحقٰ ڈار نے مزید کہا کہ صوفیائے کرام نے ہمیشہ امن اور بھائی چارے کا درس دیا ہے، داتا گنج بخش کے عرس کیلئے بہترین انتظامات کیے ہیں، داتا دربار میں زائرین کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

مزیدپڑھیں:باعزت معاہدہ نہ ہوا تو ’’آزادی یا شہادت‘‘ کی جنگ کیلیے تیار ہیں؛ حماس کمانڈر کی دھمکی

متعلقہ مضامین

  • ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
  • عمران خان سے ملاقات کیلئے پی ٹی آئی نے 6وکلا کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی
  • نوازشریف کی عمران خان سے اڈیالہ میں ممکنہ ملاقات کی سوچ، وزیردفاع خواجہ آصف کا موقف آگیا
  • متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف سماعت آج ہوگی
  • متنازع پیکا ایکٹ ترمیم 2025ء کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • بھوپال کے مسلمان نواب کے 15 ہزار کروڑ کے اثاثے کسے ملیں گے؟
  • جسٹس سردار سرفراز ڈوگر 8 جولائی کو بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عہدے کا حلف اٹھائیں گے
  • نوازشریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں،اسحق ڈار
  • نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات،اسحاق ڈار نے آخرکاراندرکی بات بتادی
  • نواز شریف اور عمران خان کی ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، اسحاق ڈار