WE News:
2025-09-18@21:43:35 GMT

وزیراعظم کل 2 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT

وزیراعظم کل 2 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کل 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ اہم وزرا اور اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، جہاں پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ، علاقائی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں امن کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ دورہ سعودی عرب کے بعد وزیراعظم مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کا بھی دورہ کریں گے، جس کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی عرب نے انتہائی اہم اور متحرک کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: شاہ سلمان کی قیادت میں سعودی عرب نے ملکی و عالمی سطح پر کیا کارہائے نمایاں انجام دیے؟  

اسحاق ڈار کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان مسلسل میرے ساتھ رابطے میں رہے۔ جب میری امریکی سینیٹر مارکو روبیو سے بات ہوئی تو اس کے فوراً بعد فیصل بن فرحان کا فون آیا۔ انہوں نے کہا اگر آپ جنگ بندی کے لیے تیار ہیں، تو کیا میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے بات کروں؟ جس پر میں نے جواب دیا کہ بھارت اگر تیار ہے، تو ہم بھی آمادہ ہیں۔

اس سے قبل سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے بھی اسلام آباد کا دورہ کیا اور کشیدہ صورتحال کے پرامن حل کے لیے سفارتی مشاورت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی سینیٹر مارکو روبیو سعودی عرب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی سینیٹر مارکو روبیو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف اسحاق ڈار

پڑھیں:

اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اسحاق ڈار

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہو گا، سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جانی چاہیں اور بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا۔ عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول اور خلافِ توقع تھا۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے، اسرائیلی اشتعال انگیزیوں سے واضح ہے کہ وہ ہرگز امن نہیں چاہتا۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہو گا، سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جانی چاہیں اور بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
  • امریکی وزیر خارجہ اسرائیلی دورے سے واپسی پر دوحا پہنچ گئے،امیر قطر اور وزیراعظم سے ملاقات
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے، کنگ خالد ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال
  • وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
  • وزیراعظم کا سہ ملکی دورہ شروع،سعودی عرب پہنچ گئے
  • شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض روانہ ہوگئے
  • وزیراعظم شہبازشریف کے سہ ملکی دورے کا آغاز، پہلے مرحلے میں سعودی عرب روانہ
  • پاکستان تنازعات کے بات چیت کے ذریعے پرامن حل کا حامی ، اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار
  • اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اسحاق ڈار