لاہور(نیوز ڈیسک)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ پنجاب کےتمام ڈویژنز میں الیکٹرک بسیں چلیں گی، 500کی بجائے 1100الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اکبر نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا ویژن ہے کہ پورا پنجاب ایک جیسا ہو،الیکٹرک بسیں اسی سال دسمبر تک پنجاب کے شہروں میں چلتی نظر آئیں گی۔

دوسری جانب اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کے کرایوں میں اضافہ واپس لے لیا گیا۔سی ڈی اے کی جانب سے پرانے کرایوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، سی ڈی اے اعلامیہ کے مطابق کرایوں میں اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر واپس لیا گیا۔

سی ڈی اے کے مطابق اورنج لائن، گرین لائن، بلیو لائن اور میٹرو بس کا کرایہ 50 روپے کر دیا گیا ، فیصلے کا اطلاق تمام بس سروس پر فوری طور پر ہو گا، این فائیو سے اسلام آباد ایئرپورٹ چلنے والی بس کا کرایہ 90 روپے ہی رہے گا۔

واضح رہے چند روز پہلے میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کا کرایہ 50 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: الیکٹرک بسیں الیکٹرک بس

پڑھیں:

نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا

ویب ڈیسک: نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ کر دیا۔

 نیپرا نے حیدرآبادالیکٹرک سپلائی کمپنی پر یہ جرمانہ فیڈر نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کرنے پر کیا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:سیلاب کی تباہ کاریاں40فٹ لمبا اژدھا  بھی نکل آیا

 نیپرا نے فیڈر نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ سے منع کر رکھا ہے جس کے باعث  5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا ہے جب کہ حیسکو پر 4 اپریل2024 سے یومیہ ایک لاکھ روپے جرمانہ ہے۔
 
 

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

متعلقہ مضامین

  • نوجوانوں کیلئے سنہری موقع، پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی بھرتی
  • ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی طرف قدم، مریم نواز کا وزیرآباد میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح
  • وزیراعلیٰ پنجاب سرگودہا میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح 19 ستمبرکو کریں گی، کمشنر
  • وزیرآباد میں پہلی بار الیکٹرک بس سروس کا آغاز،گوجرانوالہ میٹروبس منصوبہ جلد شروع ہوگا،مریم نواز
  • پنجاب حکومت نے آسان اقساط پر پہلی بلاسود ای ٹیکسی اسکیم کا آغاز کر دیا
  • پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
  • پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
  • پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا
  • نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عوام کا ملا جلا ردعمل