محکمہ جیل ،محکمہ بلدیات کا بجٹ ترتیب دے دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
قیصرکھوکھر:محکمہ خزانہ نے محکمہ جیل ،محکمہ بلدیات کے بجٹ کو ترتیب دے دیا, تنخواہوں،قیدیوں کے کھانے،بجلی بلوں کی ادائیگی کیلئے 9ارب کی ڈیمانڈ رکھی گئی.
محکمہ جیل نے لاہور،سیالکوٹ میں2نئی جیلیں بنانے کیلئے 2ارب روپے مانگے, ڈی آئی جی جیل ڈی جی خان ،بہاولپور ،ساہیوال ،سرگودھا کے دفاتر کیلئے2ارب کا بجٹ طلب, محکمہ بلدیات نے کل418 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مانگا, محکمہ بلدیات نے مثالی گاؤں کے لئے 60ارب روپے مانگے.
صدرِ مملکت سے سردار سلیم حیدر سمیت پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
65شہروں میں سیوریج ،ڈرینج سسٹم کیلئے 215 ارب روپے طلب کئے گئے, یو سی کے نئے دفاتر بنانے کے لئے 2ارب 50کروڑ روپے مانگے گئے, فارن فنڈڈ پروگرام پر 50ارب روپے خرچ ہوں گے.
فارن فنڈڈ پروگرام کے لئے 45 ارب روپے باہر سے ملیں گے, فارن فنڈڈ پروگرام کے لئے 5ارب حکومت پنجاب ادا کرے گی, مری ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے 2ارب روپے خرچ ہوں گے.
مختلف شہروں میں جنرل بس سٹینڈ بنانے کیلئے 5ارب خرچ ہوں گے, پارکنگ پلازہ بنانے کے لئے 4ارب روپے کی ڈیمانڈ کی گئی.
متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ پر 3 ہزار قیدیوں کی رہائی کا حکم
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محکمہ بلدیات کے لئے
پڑھیں:
وزیرا عظم شہباز شریف یوم آزادی کے موقع پر الیکٹرک بائیکس اسکیم کا افتتاح کریں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء) وزیرا عظم شہباز شریف یوم آزادی کے موقع پر الیکٹرک بائیکس اسکیم کا افتتاح کریں گے۔ ای بائیکس پر سبسڈی کیلئے حکومت نے موجودہ بجٹ میں 9 ارب روپے مختص کر رکھے ہیں۔الیکٹرک موٹرسائیکل کیلئے آن لائن رجسٹریشن ہوگی، مقررہ حد سے زیادہ درخواستوں کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔حکومت الیکٹرک بائیکس پر 65 ہزار روپے سبسڈی دے گی جبکہ باقی رقم بینک بلاسود فراہم کریں گے۔(جاری ہے)
الیکٹرک وہیکلزپالیسی دستاویز کے مطابق 2030تک ملک میں ای بائیکس کی تعداد کم از کم 20 لاکھ تک پہنچائی جائے گی ۔ 53 ہزار950 ای رکشے،99 ہزار 155 کاریں ، 2238 بسیں اور 2996 ٹرک بھی دستیاب ہوں گے۔ اگلے پانچ سال میں مجموعی طور پر 22 لاکھ 13 ہزار 115 ای وہیکلز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں ملک بھر میں 40 فاسٹ چارجنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے۔ اسلام آباد کو الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے ماڈل سٹی بنانے کا منصوبہ ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے تمام پیٹرول پمپوں پر چارجنگ پوائنٹس دستیاب ہوں گے۔