بھارت میں مسلمانوں سے نفرت کی لہر کے پیچھے مودی سرکار ہے، سابق ہوم سیکرٹری کی سخت تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز

ممبئی(آئی پی ایس )بھارت کے سابق ہوم سیکرٹری گوپال پلئی نے مودی سرکار کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے۔گوپال پلئی کے مطابق مودی حکومت ملک میں فرقہ وارانہ بیانیے کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ کرن تھاپر کی جانب سے پروگرام میں سوال کیا گیا کہ سرعام کہا جاتا ہے کہ گولی مارو سالوں کو تو ایسے لوگوں کو ہٹانے کے بجائے ان کو ترقی دیدی جاتی ہے؟سابق ہوم سیکرٹری گوپال پلئی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو ترقی دینے سے یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ آپ نفرت انگیز بات کریں گے تو حکومت کی حمایت آپ کے ساتھ ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے آئینی حلف کی روح کو پامال کیا ۔ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف امتیازی رویہ ریاستی سرپرستی میں جاری ہے۔ سابق ہوم سیکرٹری گوپال پلئی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جو ہندو اس وقت بھارت کے حالات پر خاموش بیٹھے ہوئے ہیں وہ دراصل بھارت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔گوپال پلئی کے مطابق اس طرح کے منفی کام بھارت میں مذہبی تفریق، داخلی انتشار کو جنم دے سکتے ہیں۔ اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک بھارت کی جمہوریت کے لیے چیلنج ہے۔ وزیراعظم مودی کا طرزِ عمل ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہا ہے۔

سابق بھارتی ہوم سیکرٹری نے کہا کہ ملک کا اتحاد مذہبی رواداری سے مشروط ہے۔ کوئی بھی ملک جہاں فرقہ وارانہ فسادات ہوں، ترقی نہیں کر سکتا اور اگر تبدیلی نہ لائی گئی تو موجودہ حکومت کو تاریخ ایک تاریک باب کے طور پر یاد رکھے گی۔بھارتی سابق ہوم سیکرٹری کے خیالات ثابت کرتے ہیں کہ بھارت کا سیکولر ملک ہونے کا دعوی جھوٹا ہے۔ یہ باتیں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب بھارت میں اقلیتوں کے تحفظ پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان عاصم منیر کی تقرری روکنے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے تھے،عرفان صدیقی عمران خان عاصم منیر کی تقرری روکنے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے تھے،عرفان صدیقی ماڑی پور: گھر سے پھندا لگی لاش ملیر جیل سے فرار ہونیوالے قیدی کی نکلی، آخری بیان میں کیا کہا؟ وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ عمران، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیل، نیب پراسیکیوشن ٹیم نوٹیفائی کرنے کیلئے مہلت قتل کے موقع پر گھر میں موجود ثناء یوسف کی پھوپھو نے کیا دیکھا؟ مقتولہ کے والد کا انکشاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سول سرونٹس ترمیمی بل کی منظوری دے دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سابق ہوم سیکرٹری بھارت میں

پڑھیں:

انڈیا بمقابلہ انگلینڈ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ، وسیم اکرم نے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز گھنٹی بجا کرکیا

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں جاری چوتھے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا آغاز پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے روایتی پانچ منٹ کی گھنٹی بجا کرکیا۔

 یہ اعزاز ہر روز کسی معروف سابق کرکٹر یا ممتاز شخصیت کو دیا جاتا ہے تاکہ میچ کے آغاز سے قبل شائقین کی توجہ مرکوز کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ: بھارت نے 5 سینچریاں بنانے کے باوجود شکست کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

وسیم اکرم سے قبل دوسرے روز انگلینڈ کے سابق کرکٹر نیل فیئربرادر نے یہ روایت نبھائی، جبکہ پہلے دن ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کھلاڑی کلائیو لائیڈ اور بھارت کے سابق وکٹ کیپر فرخ انجینئر نے مشترکہ طور پر گھنٹی بجا کر کھیل کا آغاز کیا۔

 پہلے دن ہی ان دونوں غیر ملکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں اولڈ ٹریفورڈ میں ایک نیا اسٹینڈ بھی ان کے نام سے منسوب کیا گیا، جنہوں نے لانکاشائر کاؤنٹی کی جانب سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ، سب سے بڑے گراؤنڈ پر

واضح رہے کہ 5 میچوں پر مشتمل اس ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے پہلا ٹیسٹ ہیڈنگلے میں 5 وکٹوں سے جیتا، جبکہ بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میں ایجبسٹن کے میدان پر 336 رنز کی بھاری فتح حاصل کر کے سیریز برابر کی، تیسرے ٹیسٹ میں ایک بار پھر انگلینڈ نے لارڈز میں فتح اپنے نام کی اور سیریز میں سبقت حاصل کی۔

دونوں ٹیموں کے مابین چوتھا ٹیسٹ اولڈ ٹریفورڈ میں جاری ہے، جہاں دونوں ٹیمیں سیریز کے نتیجے کو برابر کرنے یا سبقت برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔ شائقین کرکٹ کی نظریں اس اہم مقابلے پر جمی ہوئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انڈیا انگلینڈ اولڈ ٹریفورڈ پاکستان ٹیسٹ گھنٹی وسیم اکرم

متعلقہ مضامین

  • جنگ بندی کیسے ہوئی؟ کس نے پہل کی؟مودی سرکار کی پارلیمنٹ میں آئیں بائیں شائیں
  • انڈیا بمقابلہ انگلینڈ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ، وسیم اکرم نے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز گھنٹی بجا کرکیا
  • مودی سرکار کا ہندوتوا ایجنڈا؛ آسام اور ناگا لینڈ میں نسلی کشیدگی میں اضافہ
  • مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی، بھارتی ریاست کی بوکھلاہٹ آشکار
  • مودی سرکار عدالت میں ہار گئی!
  • لارڈ قربان حسین کی کشمیر میں بھارتی مظالم، سندھ طاس معاہدہ معطلی اور بھارتی جارحیت پر کڑی تنقید
  • بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں ہوش رُبا اضافہ، مودی راج میں انصاف ناپید
  • مودی راج میں ریاستی الیکشنز سے پہلے ہی انتخابی نظام کی ساکھ خطرے میں
  • ٹرمپ کے پاک بھارت سیز فائر کے مسلسل بیانات، راہول گاندھی مودی پر برس پڑے
  • ٹرمپ انتظامیہ کی پاک بھارت کشیدگی میں کردار کا دعویٰ، مودی سرکار کا ہزیمانہ ردعمل