2 جون کو اسلام آباد میں قتل کی گئی نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے والد نے کہا ہے کہ وقوعہ کے وقت گھر پر موجود میری بہن کو ایسا لگا جیسے شاید کوئی  غبارہ پھٹا ہے جب کہ قاتل نے فرار ہوتے ہوئے وقت مقتولہ کی پھوپو کو بھی فائر مارنے کی کوشش کی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جترال کے گاؤں سے بات چیت کرتے ہوئے مقتولہ کے والد سید یوسف حسن نے کہا کہ وہ ان کی اکلوتی بیٹی تھیں اور ’بہت بہادر‘ تھیں۔

وہ بتاتے ہیں کہ ’میں اس دن تقریباً گھر کے نزدیک ہی تھا۔ ایک دوست کے پاس بیٹھا ہوا تھا جب اسے کال آئی اور اس نے مجھے بتایا کہ ایک ایمرجنسی ہو گئی ہے۔‘

ثنا کے والد بتاتے ہیں کہ ’میں نے ان سے کہا کہ اسے ہسپتال لے کر آؤ میں ادھر انتظار کرتا ہوں لیکن وہاں پہنچنے پر ڈاکٹر نے تصدیق کر دی کہ ثنا کی وفات ہو چکی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: ’پھول پیش کرنےکے بعد فائرنگ کی‘ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل گرفتار، فرار ہونے کی ویڈیو سامنےآگئی  

یوسف حسن کہتے ہیں کہ ’پھر ہسپتال والوں نے قانونی کارروائی کے لیے ہمیں پمز ہسپتال بھیجا اس وقت تقریباً پانچ بجے کا وقت ہو گا لیکن ہسپتال کی ساری کارروائی مکمل ہوتے تقریباً رات کے 12:30 بج گئے جس کے بعد ہمیں میت دی گئی۔‘

’پھر ہم نے جنازہ پڑھا اور چترال کی طرف آ گئے اور کل شام 7 بجے ہم چترال پہنچے ہیں۔‘

یوسف حسن کہتے ہیں ’یہ لڑکا کیسے گھر میں داخل ہوا، شاید اس نے ریکی کی ہوگی، مجھے نہیں معلوم۔ میری چھوٹی بہن گھر کے اندر موجود تھیں اور یہ لڑکا سیدھا کمرے میں گیا اور میرے بہن کو آواز آئی کہ شاید کوئی غبارہ پھٹا ہے اور وہ یہ دیکھنے کے لیے کیا معاملہ ہوا ہے، بیٹی کے کمرے کی طرف گئی ہیں۔‘

یہ پڑھیں: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل کیسے ہوا؟ والدہ نے آنکھوں دیکھا حال بیان کردیا

’اسی وقت یہ لڑکا ثنا کے کمرے سے نکل کر باہر آیا اور میری بہن پر پستول تانی مگر اس سے فائر نہیں ہوا۔ اس نے فائر کرنے کی کوشش کی پھر وہ بھاگ کر نیچے چلا گیا۔‘

وہ بتاتے ہیں کہ ’میری بہن نے نیچے والوں کو آواز دی، گلی میں جا کر آواز دی کہ ڈاکو آیا ہے اور میرے پر پستول تان کر گیا ہے۔‘

یوسف حسن کہتے ہیں کہ اس وقت گھر میں کوئی مرد نہیں تھا۔ ’میری بہن گلی میں بھاگتی جا رہی تھی اس وقت تک اسے پتا نہیں چلا کہ وہ لڑکا میری بھتیجی کو گولی مار کر گیا ہے، وہ گلی سے کچھ بندوں کو اور نیچے والی بہن کو لے کر اندر گئی اور ثنا کو دیکھا تو لوگوں کو آواز دی اور اسے گاڑی میں ڈالا۔‘

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آگئے

یوسف حسن کے مطابق ’اتنی دیر میں ثنا کی ماں بھی پہنچ گئیں جنھیں بیٹی نے خود مارکیٹ بھیجا تھا کہ جاؤ سرف لے کر آؤ عید آ رہی ہے کچھ کپڑے دھونے ہیں۔‘

ثنا کے والد کہتے ہیں کہ ’قاتل نے اسی موقع سے فائدہ اٹھایا اور اندر آ کر ثنا کو مار کر چلا گیا۔‘

ایک سوال کے جواب میں سید یوسف حسن کا کہنا تھا ’نہیں بالکل نہیں۔ نہ کوئی دشمنی نہ کوئی ایسی بات۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’گھوڑے کو بھی میدان میں لاتے ہیں تو تربیت دے کر لاتے ہیں۔ ہم نے بچی کو سوشل میڈیا استعمال کرنے کی اجازت دینے سے پہلے اچھی تربیت دی تھی۔‘

یوسف حسن کا کہنا تھا کہ ’وہ میری بیٹی نہیں میرا دلیر بیٹا تھی۔۔۔ وہ بہت دلیر تھی، وہ ایسی چیزوں، دھمکیوں کو کچھ نہیں سمجھتی تھی۔ اس نے ان دھمکیوں کوئی اہمیت ہی نہیں دی ہو گی اسی لیے میرے ساتھ شیئر نہیں کیا ہو گا۔‘

یہ بھی پڑھیں: ’’شہرت کےلیے ٹک ٹاکرز اپنی نازیبا ویڈیوز خود لیک کرتی ہیں‘‘؛ اریکا حق کا الزام

وہ بتاتے ہیں کہ ’ثنا کو سوشل میڈیا پر زیادہ وقت نہیں ہوا۔ سال، کچھ مہینے ہوئے ہیں۔‘

ثنا کے والد اپنی بیٹی کے سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے بتاتے ہیں کہ انھیں اپنی بیٹی پر بہت اعتماد تھا۔ ’وہ سوشل میڈیا پر جو کر رہی تھی مجھے اس پر کانفیڈینس (اعتماد) تھا۔‘

انھوں نے بتایا کہ ثنا ڈاکٹر بننا چاہتی تھی۔ وہ میڈیکل کے شعبے میں دلچسپی رکھتی تھی اور اس میں اچھی کارکردگی بھی دکھا رہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں تو اسے منع کر رہا تھا کہ سی ایس ایس کے لیے کوئی اکیڈمی جوائن کر لو مگر اسے میڈیکل کا شوق تھا۔‘

انھوں نے بتایا کہ ’میرے دو بچے ہیں۔ میرا بیٹا جو 15 سال کا ہے، گاؤں میں تھا۔ اور ثنا میری اکلوتی بیٹی تھی۔‘

اس سوال کے جواب میں کیا وہ پولیس کی اب تک کی تفتیش اور گرفتاری سے مطمئن ہیں، اور کیا وہ سمجھتے ہیں کہ گرفتار کیا گیا شخص وہی ہے جس نے ان کی بیٹی کو قتل کیا؟ یوسف حسن کا کہنا تھا کہ ’میں اسلام آباد پولیس اور دیگر ایجنسیوں کا شکرگزار ہوں کہ انھوں نے تقریباً 22 گھنٹے کے اندر اندر ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس سے موبائل اور چیزیں برآمد کر لیں۔‘

’قاتل گرفتار ہو چکا ہے اور میں انتہائی مطمئن ہوں اور آئی جی اسلام آباد اور اسلام آباد پولیس کی پوری ٹیم کا شکرگزار ہوں۔‘

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کہتے ہیں کہ کا کہنا تھا سوشل میڈیا یوسف حسن کے والد بہن کو تھا کہ قتل کی ثنا کے اور اس

پڑھیں:

بلوچستان میں غیرت کے نام پر جوڑے کے سفاکانہ قتل کیخلاف سینیٹ میں قرارداد منظور،سخت سزا کا مطالبہ

بلوچستان میں غیرت کے نام پر جوڑے کے سفاکانہ قتل کیخلاف سینیٹ میں قرارداد منظور،سخت سزا کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ نے بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں جرگے کے حکم لڑکے اور لڑکی کی موت کیخلاف قرارداد منظور کرلی، جس کی جے یو آئی کے علاوہ سب نے حمایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں بلوچستان میں شادی شدہ جوڑے کے سرعام قتل پر پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے قرارداد پیش کی۔قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ ایوان بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والے جوڑے کی مذمت کرتے ہے، جرگہ میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اس طرح کے جرائم کی روک تھام ہونی چاہیے، پاکستان کے تمام شہریوں کی قانون و آئین کے مطابق حفاظت کی ذمہ داری ریاست کی ہے۔

سینیٹ نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی جبکہ جے یوآئی نے اس قرارداد کی حمایت نہیں کی۔واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں عید الاضحی سے دو روز قبل لڑکی اور لڑکے کو پسند کی شادی کرنے پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا جس کی ویڈیو چار روز قبل سامنے آئی۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے ساتکزئی قبیلے کے سردار کو مبینہ طور پر قتل کا حکم دینے پر گرفتار کیا اور سردار اس وقت دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے پاس ہے۔دوسری جانب مقتولہ بانو کی ماں سے گزشتہ روز اپنی بیٹی کے قتل کا دفاع کرتے ہوئے سردار سمیت تمام ملزمان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا جس کو پولیس نے آج گرفتار کرلیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمعیشت کیلئے بہتر خبر،عالمی کریڈٹ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کردیا معیشت کیلئے بہتر خبر،عالمی کریڈٹ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کردیا عمران خان، بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت، مزید ایک گواہ پر جرح مکمل آزاد کشمیر میں آئینی اور سیاسی بحران سنگین ، ن لیگ نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کردیا وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو اسلام آبادہائیکورٹ نے توہین مذہب کے الزامات پرکمیشن تشکیل دینے کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا مستونگ میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • رجب بٹ کے مسائل کے پیچھے کونسی مشہور شخصیت ہے؟ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے بتا دیا
  • بلوچستان میں غیرت کے نام پر جوڑے کے سفاکانہ قتل کیخلاف سینیٹ میں قرارداد منظور،سخت سزا کا مطالبہ
  • بلوچستان میں شادی شدہ جوڑے کے سفاکانہ قتل کیخلاف سینیٹ میں قرارداد منظور، جے یو آئی کی مخالفت
  • کراچی: نئی نویلی دلہن کو سفاکانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کا اعتراف جرم
  • ’’صرف گولی سے مارنے کی اجازت ہے‘‘
  • سوتیلی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
  • مرد نے پارٹنر اور اسکی 3 سالہ بیٹی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا، لپ اسٹک سے دیوار پر اعتراف جرم تحریر کیا
  • رجب بٹ کے مسائل کے پیچھے کونسی مشہور شخصیت ہے؟ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا دعویٰ
  • رجب بٹ کے مسائل کے ذمہ دار فہد مصطفیٰ ہیں، ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا الزام
  • غزہ: حصول خوراک کی کوشش میں 67 مزید فلسطینی اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک