نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ٹک ٹاکر ثنا ء یوسف کے قتل کے تناظر میں ٹاکرز اور انفلوئنسرز کیلئے  ایڈوائزری جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاکرز، وی لاگرز، انفلوئنسرز اور بلاگرز کو لائیو اسٹریمنگ کی لوکیشن ظاہر کرنے، سوشل میڈیا پر ہر کسی کو دوست بنانے اور مشکوک دعوتوں میں جانے سے گریز کرنے سے متعلق ڈیجیٹل تخلیق کاروں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں ٹاک ٹاکرز، وی لاگرز، انفلوئنسرز اور بلاگرز سے کہا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں لائیو اسٹریمنگ کی لوکیشن ظاہر نہ کریں، سوشل میڈیا پر ہر کسی کو دوست نہ بنائیں اور ہر کسی کے بلانے پر ملاقات یا کام کے سلسلے میں جانے سے گریز کریں اور حقیقی دنیا میں بھی محتاط رہیں۔

ایڈوائزری کے مطابق تخلیق کار اپنی ڈیجیٹل موجودگی محفوظ، مثبت اور ذمہ دارانہ انداز میں برقرار رکھیں، ذاتی اور ڈیجیٹل تحفظ یقینی بنانے کے لیے نیشنل سرٹ کی ہدایات پر عمل کریں، شناخت اور خیالات کے باعث آپ کو آن لائن اور حقیقی دنیا میں خطرات ہوسکتے ہیں۔

ڈیجیٹل تخلیق کاروں سے کہا گیا ہے کہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے آپ کی جعلی آڈیو یا ویڈیو آئے تو فوری تردید کریں، سوشل میڈیا اکاوٴنٹس پر ملٹی فیکٹر تصدیق اور مضبوط پاس ورڈز لگائیں، سوشل میڈیا اکاوٴنٹس کی پرائیویسی سیٹنگز کریں، مشکوک لنک نہ کھولیں۔

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کا کہنا ہے کہ انفلوئنسرز لائیو اسٹریمز یا پوسٹس میں اپنی موجودہ لوکیشن ظاہر کرنے سے گریز کریں، سوشل میڈیا پر ہر شخص کو دوست بنانے سے گریز کریں۔ اپنے پلیٹ فارم پر آنے والے تبصروں اور پیغامات کی باقاعدہ نگرانی کریں، غیر اخلاقی یا نامناسب تبصرے فوری بلاک اور متعلقہ پلیٹ فارمز پر رپورٹ کریں۔

یاد رہے کہ 2 جون کو 22 سالہ ملزم عمر حیات عرف 'کاکا' نامی ٹک ٹاکر نے دوستی کرنے کی خواہش کے جواب میں نہ کرنے پر 17 سالہ انفلوئنسر و ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو فائرنگ کرکے ان کی رہائش گاہ کے اندر قتل کردیا تھا۔

پولیس نے ملزم کو 20 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا جس کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا گیا۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عمر حیات کو کو شناخت پریڈ کے لیے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا ٹک ٹاکر

پڑھیں:

میزان بینک اور ویزا کے درمیان شراکت داری میں توسیع کا معاہدہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کے ممتاز اسلامی بینک میزان بینک نے ویزا کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کی تجدید اور توسیع کا اعلان کیا ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد بینک کا اپنے ڈیبٹ کارڈ پورٹ فولیو کو بڑھانا اور ملک بھر میں اپنے صارفین کیلئے بینکنگ تجربے کوجدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسرڈاکٹر سید عامرعلی اور ویزا کی گروپ کنٹری منیجر برائے شمالی افریقہ، لیونٹ اور پاکستان لیلیٰ سرحان نے دستخط کیے۔ اس موقع پر میزان بینک کے بانی صدر اورچیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی، گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس احمد علی صدیقی اور دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ بھی موجود تھی۔ اس شراکت داری کے تحت میزان بینک صارفین کیلئے نئی پریمیم اور لائف اسٹائل پر مبنی ویزا ڈیبٹ کارڈ پراڈکٹس متعارف کرائے گاجن میں صارفین کو جدید ڈیجیٹل بینکنگ خدمات، بین الاقوامی سطح پر خصوصی مراعات، بغیر کسی رکاوٹ کے بین الاقوامی ادائیگی کی سہولت اور ٹریول اور لائف اسٹال کے انعامات شامل ہیں۔ ان اقدامات کا نفاذ مرحلہ وار کیاجائے گا جوصارفین کی ڈیجیٹل ادائیگیوںکے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ میزان بینک کی پاکستان میں ڈیجیٹل اسلامی بینکاری میں لیڈ رکے طورپر پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔ اس موقع پر میزان بینک کے بانی صدر اورچیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی نے کہاکہ میزان بینک اپنے صارفین کیلئے بغیر کسی رکاوٹ کے محفوظ اور شریعہ کے مطابق بینکنگ تجربہ فراہم کرنے کیلئے اپنے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کیلئے پُرعزم ہے۔ ویزا کے ساتھ ہماری شراکت داری کے ذریعے صارفین کومقامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق عالمی معیار کے ادائیگیوں کے جدیدڈیجیٹل سلوشنزفراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ شراکت داری ہمارے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں ایک اوراہم سنگِ میل ہے کیونکہ ہم ریٹیل ٹرانزیکشنزکوڈیجیٹل چینلزپر منتقل کررہے ہیں۔

کامرس رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • کراچی:ٹریفک پولیس اہلکار کا ای چالان سے بچنے کیلئے انوکھا کام، شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
  • گاڑی کے شیشوں پر منٹوں میں حیران کن فن پارے، پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا نوجوان آرٹسٹ سوشل میڈیا پر وائرل
  • ’اداکار کریں تو فن، ہم کریں تو جہنمی‘، زاہد احمد کے بیان پر کانٹینٹ کریئٹرز کا شدید ردِعمل
  • کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کا ’ای چالان‘ سے بچنے کیلئے جوگاڑ سوشل میڈیا پر وائرل
  • نیشنل گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس آج کراچی میں ہوگا
  • جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس؛ جسٹس انعام امین کی سماعت سے معذرت
  • بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر،نوٹیفکیشن جاری
  • جسارت ڈیجیٹل میڈیا کی تقریب پذیرائی، نمایاں کارکردگی پر تقسیم اسناد اور نقد انعامات تفیض
  • آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، محکمہ داخلہ
  • میزان بینک اور ویزا کے درمیان شراکت داری میں توسیع کا معاہدہ