’’چینی، روٹی کھانا بند، ورزش کریں‘‘ وزن کیسے کم کیا؟ بلاول بھٹو کے جواب کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
لاہور (نیٹ نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے وزن کم کرنے کا راز بتا دیا۔ بلاول کا وزن اچانک کم ہونے پر سوشل میڈیا پر افواہیں تھیں کہ پی پی چیئرمین کو مبینہ طور پر ذیابیطس لاحق ہے، تاہم اب انہوں نے اپنی فٹنس کا راز بتا یا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں نے ان سے اس حوالے سے سوال کیا۔ اس کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ چینی اور روٹی کھانا بند کردیں، اور ورزش شروع کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری کا شنگھائی کی فودان یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب
چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کی ملاقات یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمِن سے ہوئی، جس میں بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعدازاں بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلبہ سے ملاقات کی اور ’’پاک چین دوستی کا ماضی، حال اور مستقبل‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سَن ڈے گانگ نے ابتدائی کلمات ادا کیے۔
تقریب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے طلبہ کے عالمی تعلقات عامہ سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیے اور پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔