امریکہ دورے کا دوسرا مرحلہ، بلاول بھٹو واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
پاکستانی سفارت خانہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی، امریکی تھنک ٹینک سی ایس آئی ایس میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے، امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی راہنماؤں سے ملاقات بھی وفد کی مصروفیات میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی دورے کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا، بلاول بھٹو وفد کے ہمراہ نیو یارک سے واشنگٹن ڈی سی پہنچے۔ پاکستانی سفارت خانے کے وفد نے واشنگٹن ڈی سی دورے سے پہلے متعدد اہم ملاقاتیں کیں۔ پاکستانی سفارت خانہ کے ترجمان نے بتایا کہ بلاول بھٹو نے امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس کو انٹرویو دیا، انہوں نے معروف خبر رساں ایجنسی اے ایف سی سے بات چیت کی جبکہ جنگ بندی کردار ادا کرنے پر امریکی قیادت کی کاوشوں کو سراہا۔
ترجمان نے بتایا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے معروف امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کو انٹرویو بھی دیا اور وفد کے اراکین متعدد امریکی اراکین کانگریس و سینیٹرز سے ملاقاتیں کریں گے۔ پاکستانی سفارت خانہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ بلاول بھٹو امریکی تھنک ٹینک سی ایس آئی ایس میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے، امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی راہنماؤں سے ملاقات بھی وفد کی مصروفیات میں شامل ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستانی سفارت بلاول بھٹو بتایا کہ
پڑھیں:
افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کےخلاف ٹھوس کارروائی کرے، بلاول بھٹو
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ افغان حکام علاقائی امن کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کےخلاف ٹھوس کارروائی کرے۔
ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ بلااشتعال جارحیت علاقائی امن اور استحکام کے لیےسنگین خطرہ اور خوشحالی کی اجتماعی کوششوں کو نقصان پہنچائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا، دہشت گرد گروہ پاکستان سمیت خطے کے امن اور مستقبل کے لیے خطرہ ہیں۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان پُر امن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات پاکستان کی مستقل پالیسی ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغان حکومت یقینی بنائے کہ انکی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔
چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کی برطانوی ہائی کمیشن کے عہدیداروں سے ملاقات
مزید :