ٹرمپ نے مسلم برادر ہُڈکو دہشتگرد تنظیم قرار دینےکا عمل شروع کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم برادرہُڈ کے چند ونگز کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے، جس کے تحت امریکی انتظامیہ مسلم برادرہُڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی تیاری آگے بڑھائے گی۔ حکم نامے میں وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تنظیم کے بعض حصوں کو فارن ٹیراسٹ آرگنائزیشن (FTO) اور اسپیشلی ڈیزگنیٹڈ گلوبل ٹیراسٹ کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔
ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق روبیو اور بیسنٹ کو امریکی اٹارنی جنرل اور ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس کے ساتھ مشاورت کرکے یہ جائزہ رپورٹ بھی تیار کرنا ہوگی کہ لبنان، مصر اور اردن میں سرگرم مسلم برادرہُڈ کے کن ونگز کو باضابطہ دہشت گرد قرار دیا جا سکتا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے اس سلسلے میں ایک فیکٹ شیٹ بھی جاری کی ہے، جس میں اس عمل کے اگلے مراحل کی وضاحت کی گئی ہے۔ امریکی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ مسلم برادرہُڈ مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کی مہم کو تقویت دیتا ہے اور خطے میں امریکی مفادات اور اتحادیوں کے خلاف سرگرمیوں کو بڑھاوا دیتا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے بھی متنازع اقدام اٹھاتے ہوئے مسلم برادرہُڈ اور کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
راو دلشاد: محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے دورے کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ سے گلگت بلتستان روانہ ہوئے۔ اس موقع پر خواجہ محمد آصف اور رانا ثناء اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
دورے کے دوران نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف عوامی جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات