امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر۔ فوٹو سوشل میڈیا

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت قابلِ تحسین ہے۔

اسلام آباد میں امریکا کے یومِ آزادی کی تقریب سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خطاب کرتے ہوئے یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور پاکستان نے ہر اچھے برے وقت میں شانہ بشانہ کام کیا، پاکستان میں تعلیم، صحت، خوراک اور زراعت کے شعبوں میں اہم امریکی تعاون رہا، داعش حملہ آور کی حوالگی انسدادِ دہشت گردی میں بڑی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے قلندرز اورزلمی کا میچ دیکھا

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ پاک امریکا سیکیورٹی تعاون طویل المدت شراکت داری کا ستون ہے، ڈیجیٹل معیشت اور اختراعی سرمایہ کاری میں پاکستان کا کردار متاثر کن ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا نے مؤثر سفارتی کردار ادا کیا، یو ایس ایڈ نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے لاکھوں زندگیوں کو بدلا۔

نیٹلی بیکر کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کو ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور مواقع فراہم کرتا رہے گا، پاک امریکا شراکت داری کا اگلا باب استحکام اور خوش حالی پر مبنی ہو گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو جو سبق سکھایا وہ زندگی بھر نہیں بھولے گا وزیراعظم

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو جو سبق سکھایا وہ زندگی بھر نہیں بھولے گا،جب مورخ پاکستان کی تاریخ لکھے گا، خیبرپختونخوا کے عوام کی اس 77 سالہ تاریخ میں جو عظیم قربانیاں اور جدوجہد ہیں، وہ ہمیشہ سنہری حروف سے یاد رکھی جائیں گے۔پشاور میں امن وامان پر جرگے کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی سمیت دیگر سیاسی وعسکری قیادت اور قبائلی عمائدین شریک ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امن وامان پر جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 اور 7 مئی کو جس طرح دشمن نے گھات لگاکر حملہ کیا اور بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کیا، جس کے جواب میں افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں جو زندگی کا سبق سکھایا ہے وہ ہندوستان قیامت تک کبھی نہیں بھولے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جرگے کے شرکا کو سلام پیش کرتا ہوں، خیبرپختونخوا بہت عظیم صوبہ ہے یہ بہت خوبصورت صوبہ ہے اور یہاں کے عوام دلیر، غیور اور غیرت مند قوم ہیں۔

انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام نے 1947 میں پاکستان کا ساتھ دیا، صوبے کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کا پرچم بلند کیا، آپ نے قوت اور دلیری کے ساتھ ہمیشہ پاکستان کا دفاع کیا۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام نے بہت قربانیاں دی جسے تاریخ کبھی بھلا نہیں پائے گا اورجب بھی پاکستان کی بات آئی، آپ نے تمام باتوں اور اختلافات کو ایک طرف کرکے پاکستان کا پرچم بلند کیا، میں آپ کو دل کی گہرائیوں سے تحسین پیش کرنے آیا ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ جب مورخ پاکستان کی تاریخ لکھے گا، خیبرپختونخوا کے عوام کی اس 77 سالہ تاریخ میں جو عظیم قربانیاں اور جدوجہد ہیں، وہ ہمیشہ سنہری حروف سے یاد رکھی جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2016 میں اے پی ایس کا واقعہ ہوا تو کس طرح بچوں اور اساتذہ کو شہید کیا گیا جس میں سپایوں کے بچے بھی تھے، پشاور میں ایک میٹنگ میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا گیا، اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ ہم سب کے سامنے ہے۔

انہوںنے کہاکہ قبائلی عمائدین نے جو آج باتیں کی ہیں، ہمیں ان پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا اور مل بیٹھ کر فیصلے کرنا ہوں گے، علی امین گنڈا پور نے جو بات کی کہ این ایف سی ایوارڈ کو 15 سال ہوگئے اور اب اس کو دوبارہ نظرثانی کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی میں خیبرپختونخوا کے حصے کے حوالے سیکمیٹی تشکیل دی جائے گی جب کہ اگست میں این ایف سی سے متعلق پہلی میٹنگ بلائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2010 کے ایوارڈ میں پہلا آئٹم خیبرپختونخوا کے لیے دہشت گردی کے خلاف جو وسائل ہیں، اس پر چاروں صوبوں نے ایک فیصد پر اتفاق کیا اور مختلف ادوار میں صرف اس مد میں خیبرپختونخوا کو 700 ارب روپے دیے گئے جب کہ دہشتگردی کیخاتمے تک کے پی کو فنڈ کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہیگا۔انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن صوبہ تھا اور آج بھی ہے جب کہ بلوچستان میں بھی دہشتگردی کے واقعات ہورہے تھے لیکن بلوچستان کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے این ایف سی کے تحت فنڈ ملنے پر شامل نہیں کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے دیگر مطالبات بھی کیے ہیں، جیسے این ایف سی ایوارڈ کے لیے کمیٹی بنائی، اسی طرح آپ کے معاملات کے لیے بیٹھ جاتے ہیں اور ایک کمیٹی تشکیل دے دیں گے جو اس کو سنجیدگی سے دیکھیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کے جہاں باقی صوبوں کے عوام کی افواج پاکستان کے ساتھ دعائیں شامل تھیں، ویسے ہی پشاور سمیت دیگر جنوبی اضلاع میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں نے افواج پاکستان کی کامیابی کے لیے دعائیں مانگیں۔

انہوںنے کہاکہ 6 اور 7 مئی کو جس طرح دشمن نے گھات لگاکر حملہ کیا اور بے گناہ پاکستانیوں کو شہید اور زخمی کیا، ڈھائی بجے مجھے فیلڈ مارشل نے اٹھایا اور کہا کہ بھارت نے دوبارہ حملہ کردیا اور اس کے بعد جو افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں جو زندگی کا سبق سکھایا ہے وہ ہندوستان قیامت تک کبھی نہیں بھولے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جس طرح اس جنگ میں عزت عطا فرمائے، اسی طرح معاشی میدان میں بھی پاکستان ایک عظیم قوم بن کر ابھرے گی، آج قوم ایک ہے تو ہمیں پاکستان کی کامیابی کے لیے بڑے اور کڑے فیصلے کرنے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ مودی سرکار کو جو شکست فاش ہوئی ہے، مودی سرکار اپنے شکست کے زخم چاٹ رہی ہے، غصے اور ہیجانی کیفیت میں ہے، کبھی کہتے ہیں کہ گولی ماریں گے تو کبھی کہتے ہیں پانی بند کریں گے تو میں واضح کردوں ، پانی کا ایک ایک قطرہ پاکستانیوں کا حق ہے جب کہ بھارت نے دوبارہ کوئی حرکت کی تو اسی طرح سبق سکھایا جائے گا۔شبہاز شریف نے کہا کہ پانی کے معاملے پر ہم نے فیصلہ کرنا ہے اور اس حوالے سے چاروں صوبوں کو دعوت دیں گے، بیٹھ کر بات کریں گے پانی کو ذخائر کو کس طرح بڑھانا ہے تاکہ بھارت کے ناپاک اور مذموم عزائم دفن ہوجائیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں امریکہ کے یومِ آزادی کی تقریب، وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی شرکت، نیٹلی بیکر کا دوستی اور تعاون پر زور
  • صدر ٹرمپ نے  ثابت کردیا کہ وہ امن کے پیامبر ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
  • پاک امریکا تعلقات نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں: شہباز شریف
  • وزیراعظم  اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم شہبازشریف عید سعودی عرب میں منائیں گے،فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ہمراہ ہوں گے
  • فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو جو سبق سکھایا وہ زندگی بھر نہیں بھولے گا وزیراعظم
  • پشاور میں جرگہ، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت
  • فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو جو سبق سکھایا وہ زندگی بھر نہیں بھولے گا: وزیراعظم