پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوتے ہی نئی تاریخ رقم
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
کراچی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز ہوتے ہی نئی تاریخ رقم ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بازارِ حصص میں جاری سودوں میں تیزی کا رجحان دیکھاجا رہا ہے۔بدھ کے روز مارکیٹ کا آغاز 533 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 20 ہزار 984 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
بعد میں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور 1358پوائنٹس کی تیزی کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 808 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
حیفا ریفائنری پر ایرانی حملے کی ایک اور ویڈیو آ گئی
ایران کے 3 میزائل لگنے کے بعد یہ پلانٹ ابھی تک دوبارہ کام شروع نہیں کر سکا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کی، جس میں تہران کے ساتھ 12 روزہ جنگ میں حیفا آئل ریفائنری پر ایرانی میزائل حملے کے لمحات دکھائے گئے۔ جنگ کے دوران اس ویڈیو کی نشریات پر پابندی تھی، لیکن لگتا ہے کہ صہیونی رژیم کے میڈیا سنسر شپ سروس نے اب اسے جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ایران کے 3 میزائل لگنے کے بعد یہ پلانٹ ابھی تک دوبارہ کام شروع نہیں کر سکا۔ واضح رہے کہ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جاری جنگ کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران نے حیفا آئل ریفائنری اور کئی دیگر علاقوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔ یہ پلانٹ پٹروکیمیکل کمپنی "بازان" کی ملکیت میں ہے اور حیفا بندرگاہ کے ساحل پر واقع ہے۔ جو فلسطین کے مقبوضہ علاقے میں تیل کی سب سے بڑا پلانٹ ہے۔