مون سون بارشیں،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے پاکستان میں مون سون بارشوں کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
تفصیلات کے مطابق مون سون سےمتعلق فیڈرل فلڈ کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیرآبی وسائل میاں معین وٹو نے کی ، سیکرٹری آبی وسائل، چیئرمین فلڈکمیشن اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں مون سون سے قبل تیاریوں اورخطرات کا جائزہ لیا گیا، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جولائی تا ستمبر معمول سے زیادہ بارش کاامکان ہے، شمال مشرقی پنجاب،کشمیر میں زیادہ بارش متوقع ہے۔
اجلاس میں بریفنگ میں کہا گیا کہ شمالی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان میں کم بارش کاامکان اور ملک بھر میں درجہ حرارت زیادہ رہنے کی توقع ہے، درجہ حرارت بڑھنے سے موسمی خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ایف ایف ڈی نے بڑےشہروں میں فوری صفائی مہم اور بیراجوں، پلوں اورنالوں سےتجاوزات اورملبہ ہٹانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں ڈیمز، دریاؤں اورٹیلیمیٹری سسٹم کی صورتحال پرآگاہی دی گئی جبکہ ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے نے حفاظتی حکمت عملی پیش کی۔تربیلا، منگلا ڈیم کی جانب سے سیلابی ایس او پیز پیش کی گئیں، میاں معین وٹو نے کہا کہ عوام اور انفراسٹرکچر کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اجلاس میں
پڑھیں:
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے چند علاقوں میں بارش جبکہ شمالی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق، آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی مقامات پر صبح و رات کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے۔ تاہم، مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کے باعث پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو سانس اور آنکھوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہے گا، جبکہ مری، گلیات اور قریبی علاقوں میں بھی خشک موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پنجاب کے شہروں لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، خانیوال، ساہیوال، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان میں اسموگ کے اثرات نمایاں رہنے کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد رہے گا، تاہم چترال، دیر، باجوڑ اور کرم میں چند مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے۔ اسی طرح، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، کل سے موسم میں تبدیلی کا امکان ہے اور کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، راولپنڈی، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش جبکہ مری میں بادل برسنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہا، جب کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ چھائی رہی۔