ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی ’’لو گرو‘‘ کا رنگارنگ پریمیئر
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر لالی وڈ کی نئی فلم ’’لو گرو‘‘ کا رنگا رنگ پریمیئر منعقد ہوا۔
لاہور کے مقامی سینما گھر میں ہونے والی اس پرتپاک تقریب میں فلمی صنعت کے بڑے ناموں نے شرکت کی اور ستاروں سے سجی اس شام کو یادگار بنادیا۔
ریڈ کارپٹ پر جلوہ افروز ہونے والوں میں ماہرہ خان، ہمایوں سعید، احمد علی بٹ، زارا نور عباس، ریشم، جاوید شیخ اور دیگر نمایاں فنکار شامل تھے جنہوں نے شائقین کی توجہ کا مرکز بن کر تقریب کی رونق کو دوبالا کردیا۔
اس موقع پر فلم ڈائریکٹر سید نور، اداکارہ ریشم، صفدر ملک، سہیل احمد، افتخار ٹھاکر، قیصر پیا، خلیل الرحمن قمر سمیت پاکستان فلم انڈسٹری کے بڑے نام بھی موجود تھے۔ حاضرین نے نہ صرف فلم کے ابتدائی مناظر کو سراہا بلکہ فلم کی تیاری، لوکیشنز، مکالموں اور موسیقی کو بھی خوش آئند قرار دیا۔
ریڈ کارپٹ پر فنکاروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’لو گرو‘‘ ایک ایسی فلم ہے جو نہ صرف تفریح فراہم کرتی ہے بلکہ پاکستانی سینما کو جدید رجحانات سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
پریمیئر میں شریک فلم بینوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘لو گرو‘‘ رومانس سے بھرپور ایک ایسی فلم ہے جس میں مزاح، جذبات اور معاشرتی پہلوؤں کو خوبصورتی سے یکجا کیا گیا ہے۔ ایک شائق نے کہا کہ ایسی فلمیں عید کی خوشیوں کو دوبالا کرتی ہیں اور سینما میں واپسی کا جذبہ پیدا کرتی ہیں۔ کئی مداحوں نے اس بات پر بھی خوشی ظاہر کی کہ فلم کی کاسٹ میں ان کے پسندیدہ اداکار موجود ہیں، جنہیں اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنا ایک خاص تجربہ ہے۔
تقریب میں شریک فلمی حلقوں اور شوبز ناقدین نے بھی ’’لو گرو‘‘ کو لالی وڈ کے مستقبل کےلیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں جب پاکستانی فلم انڈسٹری کو معیار اور ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کی اشد ضرورت ہے، ایسے میں ’’لو گرو‘‘ جیسی فلمیں امید کی کرن بن کر ابھرتی ہیں۔ فلم کی ہدایتکاری، سینماٹوگرافی، اسکرپٹ اور اداکاری کو فنی و تکنیکی لحاظ سے بہتر قرار دیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لو گرو
پڑھیں:
7 طیارے گرانے کے دعوے پر مودی کی خاموشی، دعوے کی تصدیق کرتی ہے، کانگریس
آپریشن سندور کی ناکامی پر شکست خوردہ مودی کی خاموشی پرپورا بھارت سیخ پا ہے۔
آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا ہوا ہے۔
کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی ایک بزدل انسان ہے جس کے پاس کوئی وژن نہیں ہے۔ یہ سچائی ہے کہ نریندر مودی امریکی صدر ٹرمپ کے سامنے کھڑے نہیں ہو سکتے۔
راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی میں ہمت ہے تو بتائیں کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ مودی اس بات کو نہیں جھٹلا سکتا کہ اس نے آپریشن سندور رکوایا۔
دوسری جانب کانگریس لیڈر سوپریا شری نیت کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق 7طیارے مار گرائے گئے، اس پر نریندر مودی کی خاموشی اسے تسلیم کرتی ہے۔ نریندر مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شدید خوفزدہ رہتے ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی کی بزدلی کی وجہ سے پورے بھارت کی عزت داؤ پر لگ چکی ہے۔