اسلام آباد (نیوزڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر، امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افواجِ پاکستان پوری قوم کیلئے دائمی امن، خوشحالی، قومی یکجہتی کے لیے دل سے دعاگو ہیں، ہم پاکستانی قوم کی غیرمتزلزل استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، تمام بہادر افراد، افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور جری شہریوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ عیدالاضحیٰ قربانی، اتحاد اور غور و فکر کا مقدس موقع ہے، اللہ کرے یہ بابرکت موقع ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ دے اور اس ملی یکجہتی کو مضبوط کرے، عید کے موقع پر شہدا پاکستان کے ان عظیم خاندانوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جن کے پیاروں نے امن و وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

نواز شریف کا امیر مقام کو ٹیلیفون ، نیاز امیر مقام کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وفاقی وزیر امور کشمیر اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کو ٹیلیفون کیا اور سینیٹ انتخابات میں امیر مقام کے بیٹے نیاز امیر مقام کی کامیابی پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔نواز شریف نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ نیاز امیر مقام سینیٹ میں پارٹی کی مضبوط آواز بنیں گے اور اپنی کامیاب حکمت عملی کے ذریعے پارٹی کے مفاد میں بہترین کام کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی انجینئر امیر مقام کی سیاسی حکمت عملی کو سراہا۔انجینئر امیر مقام نے پارٹی قائد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حمایت اور دعاؤں کی بدولت وہ مزید کامیابیاں حاصل کر سکیں گے۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • پاکستان مسئلہ فلسطین کیلئے اصولی موقف اور یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، اسحاق ڈار
  • غیرت کے نام پر کسی کو بھی قتل کرنا شرعی لحاظ سے جائز نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان
  • یورو 2024 فائنل میں پہنچنے پر انگلینڈ ویمنز فٹبال ٹیم کو بادشاہ چارلس کی مبارکباد
  • عوام کا عدالتوں سے اعتماد اٹھ گیا: پی ٹی آئی کا 9 مئی کے ملزمان کو سزاؤں پر ردعمل
  • سلامتی کونسل میں مباحثہ ، پاکستان کی تنازعات کے پرامن حل سے متعلق قرارداد منظور
  • کراچی میں بے رحم ڈکیتوں نے اسکول طالبہ کے سامنے والد کو لوٹ لیا، ویڈیو وائرل
  • آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025؛ ترجمان پاک فوج کی طلباء سے خصوصی گفتگو
  • نواز شریف کا امیر مقام کو ٹیلیفون ، نیاز امیر مقام کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد
  • سیریز بچانے کا آخری موقع، پاکستان دوسرے ٹی20 میں آج بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا
  • کراچی: مسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے والد کو لوٹ لیا، واردات کی ویڈیو سامنے آگئی