ترکیہ: قربانی کے جانور ذبح کرنے کے دوران 14 ہزار افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
ترکیہ میں عیدالاضحیٰ کے پہلے دن جانوروں کی قربانی کے دوران 14 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: قربانی کا جانور خود ذبح کرنا ہے تو کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟
وزیر صحت کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز عید کے پہلے دن ملک بھر میں 14 ہزار 372 افراد زخمی حالت میں اسپتالوں میں لائے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ انقرہ میں ایک ہزار 49، استنبول میں 753 اور کونیا میں 655 افراد جانور ذبح کرتے وقت زخمی ہوئے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسی صورتحال سے بچیں اور ذبیحے کے دوران ماہر قصائیوں کی مدد حاصل کریں۔
مزید پڑھیے: عید الاضحیٰ پر قربانی سے لیکر کھانے پکانے تک کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟
ترک میڈیا کے مطابق پچھلے سال ترکیہ میں عیدالاضحیٰ پر قربانی کے دوران تقریباً 16 ہزار جبکہ سال 2023 میں تقریباً 30 افراد زخمی ہوئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ترکیہ میں اموات ترکیہ میں ذبیحے کے دوران اموات ترکیہ میں عید پر اموات عیدالاضحیٰ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: عیدالاضحی افراد زخمی ترکیہ میں کے دوران
پڑھیں:
خیبر پختونخوا: 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق، 3 زخمی
---فائل فوٹو
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کے پی میں گزشتہ دو روز میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارش اور سیلاب سے 19 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 17 گھر جزوی اور 2 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 25 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔