غیرقانونی غیر ملکیوں اورافغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کا عمل جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 June, 2025 سب نیوز

پاکستان میں غیرقانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کا عمل جاری ہے اور اب تک 5 لاکھ 50 ہزار سے زائد افغان شہری وطن واپس جا چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں غیر قانونی غیر ملکی اور افغان سیٹزن کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے، جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افغان شہریوں کو افغانستان روانہ کیا جا رہا ہے۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے مطابق یکم اپریل 2025 سے اب تک 1500 افغان مہاجرین کو افغانستان بھیجا جا چکا ہے جبکہ مجموعی طور پر گزشتہ 2 سالوں کے دوران 5 لاکھ 50 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان تارکین وطن کو افغانستان واپس بھیجا گیا ہے۔

طورخم سرحد کے ذریعے 5 لاکھ 40 ہزار جبکہ انگور اڈا بارڈر سے 7 ہزار تارکین وطن واپس افغانستان بھیجے گئے ہیں، اسلام اباد سے 3 ہزار، پنجاب سے 11 ہزار، آزاد کشمیر سے 600 غیر قانونی تارکین وطن اب تک واپس وطن بھیجے جا چکے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے مطابق یہ عمل افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقوں میں امن و سکون قائم رکھنے اور غیر قانونی مقیم افغانوں کی واپسی کے لیے کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے واپس جانے والوں کو خوراک اور صحت کی سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے صدر ٹرمپ بھارت کو پاکستان کیساتھ مذاکرات کی میز پر لانے میں کردار ادا کریں، بلاول بھٹو قرض ادائیگی میں ہوشربا اضافہ، 6 سال میں سود 2 ہزار سے بڑھ کر 8600 ہزار ارب ہوگیا چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں اعلی سطح کے اجلاس،صفائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ عالمی برادری فلسطینیوں کیلئے خوراک، مالی و طبی امداد فراہم کرے، جنیوا اجلاس میں پاکستان کا مطالبہ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت اچانک ناساز، اسپتال منتقل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وطن واپسی کا عمل جاری وطن واپس

پڑھیں:

میٹرک 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان ہو گیا

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کے نام جاری کر دیے ہیں

 *لاہور بورڈ* 

حرم فاطمہ نے 1193 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی

نور الہدیٰ اور حاجی ابوذر تنویر نے 1188 نمبر کے ساتھ دوسری

محمد علی نے 1187 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن لی

 *راولپنڈی بورڈ* 

محمد عثمان نے 1188 نمبر حاصل کر کے ٹاپ کیا

سعد خان 1172 نمبر

ایان خان 1169 نمبر کے ساتھ نمایاں رہے

 *فیصل آباد بورڈ* 

محمد معیز قمر 1189 نمبر کے ساتھ ٹاپ پر رہے

ماہم ممتاز 1187

میرب ورک 1186 نمبر کے ساتھ نمایاں رہیں

 *ملتان بورڈ* 

ہارون حامد نے 1193 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی

حسینہ فاطمہ 1188 نمبر

اشبہ فاطمہ، میرب فاطمہ، خدیجہ نے 1187 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر حاصل کی_

متعلقہ مضامین

  • پیسہ پیسہ کرکے!!
  • امریکا آنیوالے تمام غیر ملکیوں کو اب 250 ڈالرز اضافی ویزا فیس دینا ہوگی
  • میٹرک 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان ہو گیا
  • پاک افغان معاہدہ طے، کن سبزی و پھلوں کی تجارت ہوگی، ٹیرف کتنا؟
  • بانی ٹی آئی کی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، غیر قانونی فیصلے واپس لینا ہونگے، وزیر اعلی خیبرپختونخوا
  • خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پر 37 ارب روپے خرچ
  • دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب, قریبی علاقوں میں الرٹ جاری
  • افغانستان کے مقامی انجنیئرز کی تیار کردہ بس نمائش کیلیے پیش
  • انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ کی کوشش ناکام، بلوچستان سے 20بنگلہ دیشی گرفتار
  •  بھارت کی پانی چھوڑنے کی دھمکی، منگلا ڈیم پر الرٹ جاری، ایمرجنسی نافذ