کراچی:

شہر قائد میں سمندری ہواؤں کے باوجود آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں سمندری ہوائیں بحال رہیں گی اور ہواؤں کی رفتار 20 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28.

2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 75 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ نمی کے باعث گرمی کی شدت مزید بڑھ جاتی ہے، جو شہریوں کے لیے غیر آرام دہ حالات پیدا کر سکتی ہے۔

موسم کی شدت کے پیش نظر شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ

پڑھیں:

کراچی میں آج 2296 ای چالان، سب سے زیادہ کس خلاف ورزی پر؟

کراچی میں پیر کے روز سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر 1499 چالان سمیت مجموعی طور پر 2296 ای چالان جاری کیے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے ای چالان کا یومیہ ڈیٹا جاری کردیا گیا، سب سے زیادہ 1 ہزار 499 سیٹ بیلٹ نہ باندھنے، 402 بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے اور 152 سگنل توڑنے پر چالان کیے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق موبائل فون کےاستعمال پر 63 ڈرائیورز کےخلاف کارروائی ہوئی جبکہ تیز رفتاری پر 38، رانگ وے پر 21، کالے شیشوں پر 39 اور اوور لوڈنگ پر6 چالان کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق بس کی چھت پر مسافر بٹھانے پر 20، غلط پارکنگ کے 16 اور غیر محفوظ طریقے سے سامان رکھنے پر بھی 1 چالان کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں پر ہیوی ٹریفک گاڑیوں کے 516 ای چالان ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 8 روز میں 26 بسوں، 9 کرینوں، 25 ڈمپروں، 22 آئل ٹینکرز، 205 ٹرکوں اور واٹر ٹینکرز کے229 ای چالان کیے گئے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق ہیوی گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ کے استعمال نہ کرنے پر 156، اسٹاپ لین کی خلاف ورزی اور چھت پر مسافر بٹھانے پر ایک، ایک چالان ہوا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق تیز رفتاری پر 352، موبائل فون کے استعمال پر 3 اور سگنل توڑنے پر 2 ای چالان ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں شکار کا موسم 15 نومبر سے شروع ہوگا
  • کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز
  • کراچی: سمندر کے راستے ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ایف بی آر
  • کراچی میں آج 2296 ای چالان، سب سے زیادہ کس خلاف ورزی پر؟
  • مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر
  • سیاسی درجہ حرارت میں تخفیف کی کوشش؟
  • راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے کیسز میں اضافہ
  • راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری
  • راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری 
  • سرکاری ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ کا نیا ریٹ جاری