چین نے ریئر ارتھ میٹلز کی اہل درخواستوں کی ایک مخصوص تعداد کی منظوری دی ہے ، چینی وزارت تجارت
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
چین نے ریئر ارتھ میٹلز کی اہل درخواستوں کی ایک مخصوص تعداد کی منظوری دی ہے ، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ :
چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے درمیانے اور بھاری ریئر ارتھ میٹلز کے برآمدی کنٹرول اقدامات پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریئر ارتھ سے متعلق اشیاء میں سول اور عسکری استعمال دونوں کی خصوصیات ہوتی ہیں اور ان پر برآمدی کنٹرول کا نفاذ ایک عام بین الاقوامی عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے قانون کے مطابق ریئر ارتھ میٹلز سے متعلق اشیاء پر برآمدی کنٹرول کے نفاذ کا مقصد چین کی قومی سلامتی اور مفادات کا بہتر تحفظ، عدم پھیلاؤ جیسی بین الاقوامی ذمہ داریوں کا ادا کرنا اور عالمی امن اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے کے اپنے مستقل موقف کی عکاسی کرنا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ روبوٹس، نئی توانائی کی گاڑیوں سمیت دیگر صنعتوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ سول شعبے میں درمیانے اور بھاری ریئر ارتھ میٹلز کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے ،
چین نے سول شعبے میں مختلف ممالک کی معقول ضروریات اور خدشات کا مکمل خیال رکھا ہے ، قانون کے مطابق اس سے متعلق اشیاء کے لئے برآمدی لائسنس کی درخواستوں کا جائزہ لیا ہے اور اہل درخواستوں کی ایک مخصوص تعداد کی منظوری دی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ چین اہل درخواستوں کی جانچ اور منظوری کو مضبوط بنانا جاری رکھے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 36 فلسطینی شہید ہوگئے وفاقی حکومت کئی معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام،قومی اقتصادی سروے کل جاری کیا جائے گا پاورڈویژن نے بجلی کے 2 میٹر لگانے پر پابندی کی خبریں جعلی قرار دے دیں چین کا اہم اقدام؛ بھارتی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ایک کلیدی موڑ پر سربراہان مملکت کے درمیان گفتگو چین امریکہ تعلقات کی سمت کا تعین کرتی ہے۔سی ایم جی کا تبصرہ نوے فیصد افراد کا ماننا ہے کہ چین امریکہ تجارتی تنازع کو حل کرنے کے لئے بات چیت اور تعاون ہی واحد درست انتخاب... چین اور یورپی یونین کے درمیان تین ” اہم معاملات ” میں پیش رفت
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اہل درخواستوں کی
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی مخصوص واقعہ کا ردعمل نہیں، سعودی اعلیٰ عہدیدار
پاکستان اور سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض میں "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے" (SMDA) پر دستخط کردیے۔ اس معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دستخط کیے۔
سعودی اعلیٰ عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ یہ معاہدہ کسی مخصوص واقعے کا ردِعمل نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی تعاون کا عکاس ہے۔ ان کے مطابق یہ ایک جامع دفاعی معاہدہ ہے جو تمام فوجی وسائل کا احاطہ کرتا ہے۔
معاہدے کے تحت کسی بھی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور خطے میں امن و سلامتی کے لیے مشترکہ عزم کو آگے بڑھانا ہے۔