ویب ڈیسک : بلوچستان کے شہر گوادر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز گوادر سے 8 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔
قبل ازیں کراچی اور اورماڑہ اور اس کے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ اس حوالے سے زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ اس زلزلے کی شدت 3.
عید کا دوسرا روز ؛ لاہوریوں نے پارکس اور سینما گھروں کا رخ کرلیا
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لاہور: پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لےکر لائسنس بنانے کا انکشاف
—فائل فوٹولاہور میں پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لے کر لائسنس بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے تین وارڈنز سمیت 8 افراد پر مشتمل گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
وارڈنز اور ٹاؤٹ مافیا کے خلاف گلبرگ میں مقدمہ درج ہے۔ مقدمہ سینئر ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مخبر کو 10 ہزار روپے دے کر لائسنس بنوانے بھیجا گیا، ٹریفک سینٹر پر موجود ٹاؤٹ رقم لے کر وارڈنز کے پاس گئے۔ وارڈنز کی جانب سے کام ہو جانے کی گارنٹی پر مزید 15 ہزار کا تقاضہ کیا گیا۔
پولیس نے مزید کہا کہ ٹاوٹس کی نشاندہی پر تین ٹریفک وارڈنز کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، وارڈن کی جیب سے رقم بھی برآمد کر لی گئی۔