Daily Mumtaz:
2025-09-18@20:58:25 GMT

ایس ایس راجامولی کی فلم SSMB29 میں آر مادھون کی انٹری

اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT

ایس ایس راجامولی کی فلم SSMB29 میں آر مادھون کی انٹری

ساؤتھ انڈین و بالی وڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار آر مادھون کے حوالے سے بھارتی میڈیا پر قیاس آرائیاں ہیں کہ وہ ایس ایس راجامولی کے میگا پروجیکٹ ‘SSMB29’ کا حصہ ہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ‘SSMB29’ جس میں اداکار مہیش بابو اور پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں فی الحال زیرِپروڈکشن کے مرحلے میں ہے اور اسے ہندوستانی سنیما کی اب تک کی سب سے بڑی فلموں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Rajesh Kumar Reddy (@rajeshreddyega)


رپورٹس کے مطابق اداکار آر مادھون فلم ‘SSMB29’ میں ایک طاقتور اور کلیدی کردار ادا کریں گے اگرچہ فلم سازوں کی جانب سے ان کی کاسٹنگ کی ابھی تک باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

تاہم اداکار کی فلم میں شمولیت کی قیاس آرائیوں نے مداحوں میں جوش و خروش پیدا کر دیا ہے کیونکہ فلم کی متاثر کن کاسٹ میں آر مادھون کے ساتھ ملیالم اداکار پرتھوی راج سوکمارن بھی شامل ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے کچھ قریبی ذرائع یہ بھی بتا رہے ہیں کہ اداکار آر مادھون فلم میں مہیش بابو کے کردار کے لیے ایک مرشد یا سرپرست کا کردار ادا کرسکتے ہیں جوکہ ایک اہم کردار ہوگا۔

آر مادھون کا کردار اور فلم کی تفصیلات
بات کی جائے اداکار آر مادھون کے کردار کی تو ان کے کردار کی مکمل تفصیلات کو میکرز کی جانب سے ابھی تک صیغہ راز میں رکھا گیا ہے کیونکہ یہ فلم کی کہانی کے لیے اہم ہوگا۔

مداحوں کیلئے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پروجیکٹ آر مادھون اور ایس ایس راجامولی کے درمیان پہلا تعاون ہے جو ‘باہوبلی’ اور ‘آر آر آر’ جیسی بلاک بسٹر فلموں کی ہدایت کاری کے لیے مشہور ہیں۔

فلم کی شوٹنگ اس وقت متعدد بین الاقوامی مقامات پر جاری ہے جس میں ہندوستانی دیومالائی تھیمز کے عناصر کا امتزاج ہے۔

ذرائع کے مطابق راجامولی مبینہ طور پر ولبر اسمتھ کے ناولز اور بھگوان ہنومان کی کہانی سے اس فلم کے لیےانسپریشن لے رہے ہیں اسلیے یہ فلم خاص طور پر افریقہ کے جنگلات کے پس منظر میں بنائی جا رہی ہے۔

SSMB29 کے بارے میں
فلم ‘SSMB29’ کی شوٹنگ جنوری 2025 میں شروع ہوئی تھیجس کیلئے اداکار مہیش بابو اور پریانکا چوپڑا نے پہلے ہی حیدرآباد اور اڈیشہ میں کئی مناظر فلمالیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے بڑے ایکشن سیکونس مکمل ہو چکے ہیں اور آئندہ شوٹس کے لیے انٹرنیشنل مقامات کا شیڈول طے کیا گیا ہے۔

پروڈکشن ٹیم حیدرآباد میں کاشی (ہندوؤں کے مقدس مقام) کے کچھ حصوں کو دوبارہ بنانے کے لیے وسیع سیٹ بھی تیار کر رہی ہے،کیونکہ کہانی جزوی طور پر اس مقدس شہر میں فلمائی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس فلم کو تجربہ کار فلمساز کے ایل نارائنہ ₹1,000 کروڑ کے بجٹ کے ساتھ پروڈیوس کر رہے ہیں اور اس کی کہانی راجامولی کے والد اور معروف اسکرین رائٹر وجیندر پرساد نے لکھی ہے۔

فلم میکرز نے ابھی تک فلم کے مکمل پلاٹ کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن یہ فلم دیومالا مہم جوئی اور شاندار بصری اثرات کا امتزاج پیش کرنے کا وعدہ کرتی ہے جس کی ریلیز سال 2027 میں متوقع ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا ا ر مادھون آر مادھون کے مطابق رہے ہیں فلم کی فلم کے کے لیے

پڑھیں:

دیشا وکانی (دیا بین) ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ میں واپس کیوں نہیں آ رہیں؟ اصل وجہ سامنے آ گئی

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی ٹی وی کی مشہور اداکارہ دیشا وکانی نےمعروف ڈرامہ ”تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ“ میں دیا بین کا یادگار کردار نبھایا تھا لیکن وہ پچھلے سات سال سے شو سے غائب ہیں۔ان کے چہرے کے شرارتی تاثرات، منفرد لہجہ، دلچسپ گیربا ڈانس اور زبردست کامیڈی ٹائمنگ نے انہیں لاکھوں مداحوں کے دلوں میں بسا دیا۔

مداح کئی سالوں سے دیا بین کی واپسی کا انتظار کر رہے ہیں لیکن اب ان کے بھائی اور شو میں بھی ان کے بھائی کا کردار نبھانے والے اداکار مایور وکانی (سندر لال) نے خاموشی توڑ دی ہے اور بتایا ہے کہ دیشا اب اس ڈرامے میں واپس نہیں آئیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مایور وکانی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ،’میں دیشا سے دو سال بڑا ہوں، میں نے دیکھا ہے کہ اس نے کتنی محنت اور ایمانداری سے کام کیا۔ اسی لیے لوگ اسے اتنا پسند کرتے ہیں۔ اب وہ اپنی فیملی کو وقت دے رہی ہیں اور اسی کردار کو پوری لگن سے نبھا رہی ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہمارے والد ہمیشہ سکھاتے تھے کہ زندگی میں بھی ہم اداکار ہی ہیں اور جو بھی کردار ملے، اسے دیانتداری سے نبھانا چاہیے۔ دیشا اب حقیقی زندگی میں ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں اور وہ اسے بھی اسی لگن اور محنت سے نبھا رہی ہیں جس طرح وہ اداکاری کرتی تھیں۔‘

مایور نے مزید بتایا کہ ان کے والد ہی نے دیشا کو بچپن سے اداکاری کی طرف راغب کیا۔ ’میں نے دیشا کی پہلی اسٹیج پرفارمنس دیکھی تھی جب وہ صرف پانچ سال کی تھیں اور بچوں کے شِبِر میں 90 سالہ خاتون کا کردار نبھا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔ تب ہی ہمیں اندازہ ہو گیا تھا کہ اس کے اندر کچھ خاص ہے۔‘

مایور کا کہنا تھا کہ دیشا نے دیا بین کا کردار ایسے نبھایا کہ وہ گھر گھر کی پہچان بن گئیں اور ان کے والد کے لیے یہ کسی خواب کی تکمیل جیسا لمحہ تھا۔ لیکن اب دیشا سمجھتی ہیں کہ ماں کا کردار ان کی زندگی کا سب سے قیمتی کردار ہے۔

دیشا وکانی 2018 میں زچگی کی چھٹی پر گئی تھیں اور اس کے بعد واپس نہیں آئیں۔ شو کے پروڈیوسر اسِت مودی نے بھی مان لیا ہے کہ اب ان کے لیے شو میں واپس آنا مشکل ہے کیونکہ شادی کے بعد خواتین کی زندگی بدل جاتی ہے اور چھوٹے بچوں کے ساتھ شوٹنگ کرنا آسان نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر دیشا واپس نہ آئیں تو انہیں کسی اور اداکارہ کو دیا بین کے کردار کے لیے لینا پڑے گا۔

اگرچہ دیشا وکانی کی غیر موجودگی مداحوں کو محسوس ہوتی ہے، لیکن تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ اب بھی کامیابی سے چل رہا ہے۔

یہ شو 17 سال سے نشر ہو رہا ہے اور اب تک 4500 سے زائد اقساط مکمل کر چکا ہے۔

اب کہانی صرف ایک کردار پر نہیں بلکہ گوکلدھم سوسائٹی کے تمام رہائشیوں کی زندگیوں اور مسائل کے گرد بھی گھومتی ہے جو ڈرامہ کو نیا رنگ اور تازگی بخش رہا ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی سعودی دفاعی معاہدہ: کس کا کردار کیا؟
  • برطانوی اداکار نے جذباتی انداز میں فلسطین کیلئے نظم پڑھی، تقریب کے شرکا رو پڑے
  • سلمان خان اداکار سونو سود سے کیوں جلتے تھے؟فلم دبنگ کے ہدایتکار کا حیران کن انکشاف
  • سینئر اداکار محمد احمد بھائی کے انتقال کے لمحے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے
  • ہالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
  • ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار رابرٹ ریڈفورڈ انتقال کر گئے
  • پاکستان میں اسٹارلنک اور دیگر سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیوں کی انٹری آسان بنادی گئی
  • ڈکی بھائی کی طرح انڈیا کے نامور اداکار اور سابق کرکٹرز بھی آن لائن جوئے کی تشہیر پر گرفت میں آگئے
  • دیشا وکانی (دیا بین) ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ میں واپس کیوں نہیں آ رہیں؟ اصل وجہ سامنے آ گئی
  • معروف بھارتی اداکار سائبر حملے کا شکار، ہیکرز نے کیا مطالبہ کیا؟