حکومت گروتھ بھی فارم 47 کی طرح دکھا رہی ہے، شیخ وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
فوٹو اسکرین گریب
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت گروتھ بھی فارم 47 کی طرح دکھا رہی ہے۔
اسلام آباد میں عمر ایوب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہماری ساڑھے 6 فیصد گروتھ کو حقارت سے دیکھنے والوں کی تیسرے سال تک مجموعی گروتھ ڈیڑھ فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ گروتھ بھی فارم 47 کی طرح کی دکھا رہے ہیں،حکومت کی پالیسیاں کسان دشمن ہیں۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ 3 سال میں 3 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے، ان لوگوں کو تو پاکستان کی معیشت بہتر کرنے کےلیے لایا گیا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ لوگ رجیم چینج کے بعد چولہے بجھانے آئے ہیں، یہ وہ لوگ تھے جنہیں نیدرلینڈ سے پاکستان لایا گیا تھا، یہ کس قسم کی گروتھ ہے جو ہماری سمجھ سے باہر ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے یہ بھی کہا کہ عوام معاشی طور پر یتیم ہوگئے، زراعت میں ساڑھے 13 فیصد گراوٹ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم
پڑھیں:
یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ شاہ محمودقریشی پارٹی قیادت سنبھالیں گے،سلمان اکرم راجہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی قیادت سنبھالیں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سلمان اکرم راجہ کاکہناتھا کہ شاہ محمود قریشی پر 8سے9مقدمات ابھی باقی ہیں،ابھی دیکھنا ہے فیصلہ ساز اور منصوبہ ساز کیا کرنا چاہتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ ہم عدلیہ کی آزادی کیلئے لڑتے رہیں گے،پورا نظام کنٹرول میں ہے، یہ عوام کیلئے بڑا چیلنج ہے۔
مزید :