data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مشیر خرم شہزاد نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی سطح پر سست روی کے باوجود پاکستان میں معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں اور ملک کی جی ڈی پی گروتھ 2.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، دنیا بھر میں پچھلے تین برسوں کے دوران معیشتوں کو دھچکے لگے، لیکن پاکستان نے نسبتاً بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

گفتگو کرتے ہوئے خرم شہزاد نے کہا کہ پاکستان میں افراط زر میں نمایاں کمی آئی ہے جو کہ اس بات کی غمازی ہے کہ معیشت میں کچھ نہ کچھ بہتری ضرور آئی ہے، کئی ممالک ایسے ہیں جہاں مہنگائی آج بھی جوں کی توں ہے، لیکن پاکستان میں افراط زر کم ہوکر 4.

6 فیصد پر آ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شرح سود میں واضح کمی ہوئی ہے، جو کہ کاروباری طبقے اور سرمایہ کاری کے لیے خوش آئند ہے۔

خرم شہزاد نے زراعت کے شعبے کی کارکردگی پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس شعبے میں گراوٹ کی کئی وجوہات ہیں جن میں موسمیاتی تبدیلیاں، پانی کی قلت اور بارشوں کی کمی شامل ہیں۔ ان کے مطابق، اگر ان مسائل کا بروقت حل نکالا جائے تو زراعت میں بھی بہتری ممکن ہے۔

یاد رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے حال ہی میں قومی اقتصادی سروے برائے مالی سال 2024-25 پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آگیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کا مقصد ملک میں میکرو اکنامک استحکام حاصل کرنا تھا اور اس میں خاصی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے، عالمی سطح پر مہنگائی کی شرح 6.8 فیصد سے کم ہو کر 0.3 فیصد پر آ گئی ہے، جب کہ پاکستان میں یہ شرح اس وقت 4.6 فیصد ہے، جو بہتری کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان میں کرتے ہوئے گئی ہے کہا کہ

پڑھیں:

محکمہ خزانہ نے چار محکموں کو تنخواہ اور آپریشنل اخراجات کیلئے بجٹ جاری کر دیا

قیصر کھوکھر : محکمہ خزانہ نے چار محکموں کو تنخواہ اور آپریشنل اخراجات کیلئے بجٹ جاری کر دیا۔محکمہ جنگلات کو ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے مل گئے۔

محکمہ لائیو سٹاک کو چار ارب چالیس کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ محکمہ زراعت کو چھ ارب بیس کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ محکمہ فشریز کو 38 کروڑ20 لاکھ روپے اورمحکمہ جنگلات کو ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے جاری ہوئے ہیں۔ یہ فنڈز ملازمین کی تنخواہوں اور پٹرول تیل و گیس کے بلوں اور دیگر آپریشنل اخراجات کیلئے جاری کئے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ مذکورہ محکموں کے اکاونٹ میں آن لائن کر دیا ہے۔۔

افسوس ناک خبر، پیپلز  پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کرگئے

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • محکمہ خزانہ نے چار محکموں کو تنخواہ اور آپریشنل اخراجات کیلئے بجٹ جاری کر دیا
  • ٹرمپ کی برکس کو کھلی دھمکی: امریکا مخالف پالیسی پر 10 فیصد اضافی ٹیرف لگے گا
  • کراچی میں ایک اور عمارت گرنے سے بچ گئی
  • برکس بزنس فورم کا آغاز، ڈیجیٹل معیشت سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال
  • پاکستان میں مائیکروسافٹ کا دفتر بند: کیا ملکی ڈیجیٹل معیشت کو نقصان ہو سکتا ہے؟
  • نواز شریف اور عمران خان کی ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، اسحاق ڈار
  • اب ہمیں معاشی جنگ جیتنی ہے: غریدہ فاروقی
  • افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، 30 دہشتگرد مارے گئے
  • پاکستان نے اپنی طاقت پر انحصار کر کے جنگ لڑی، غریدہ فاروقی کا بھارتی جنرل کے بیان پر تبصرہ
  • بابر اعظم اور محمد رضوان کو گیم میں بہتری لانے کی ٹپس دی ہیں، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید