انڈیا نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہ دی، یاتری پریشان
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان سکھ گرود وارہ پربندھک کمیٹی واہگہ بارڈر پر یاتریوں کا انتظار کرے گی۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت میں پاکستان کیخلاف عبرتناک شکست دینے کا غصہ پایا جاتا ہے، جس کا اظہار سکھ یاتریوں کو روک کر کیا گیا ہے جبکہ کرتار پور راہداری میں بھارت کی جانب سے مسلسل بند ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت نے گرو ارجن دیوجی کے شہیدی دن کی رسومات میں شرکت کیلئے پاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کو بھارت نے روک دیا۔ ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان کے مطابق سکھ یاتریوں نے 9 جون کو گرو ارجن دیو کے شہیدی دن کی رسومات کیلئے پاکستان آنا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی سکھ یاتریوں کی عدم آمد پر واہگہ بارڈر پر علامتی استقبال کریں گے۔ واہگہ بارڈر پر یاتریوں کے علامتی استقبال کے لیے استقبالیہ اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان سکھ گرود وارہ پربندھک کمیٹی واہگہ بارڈر پر یاتریوں کا انتظار کرے گی۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت میں پاکستان کیخلاف عبرتناک شکست دینے کا غصہ پایا جاتا ہے، جس کا اظہار سکھ یاتریوں کو روک کر کیا گیا ہے جبکہ کرتار پور راہداری میں بھارت کی جانب سے مسلسل بند ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سکھ یاتریوں کو واہگہ بارڈر پر
پڑھیں:
سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
اٹلی میں مبینہ طور پر چار پاکستانی کسانوں(Pakistani farmers) کے لرزہ خیز قتل کے واقعے پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی اٹلی میں جلائی گئی ایک وین سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاں بحق افراد پاکستانی نژاد ہو سکتے ہیں، تاہم اس مرحلے پر ان کی شہریت کی حتمی تصدیق نہیں ہو سکی۔
دفتر خارجہ کے مطابق مقامی پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
مزید پڑھیں:کرپٹو ٹریڈنگ پر 15 تا 30 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد ہونے کا امکان، ذرائع
ترجمان نے مزید بتایا کہ اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے ۔