خدمت خلق رضائے الٰہی کے حصول کا ذریعہ ہے، مسلم پرویز
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسانیت کی خدمت رضائے الٰہی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، الخدمت نام ہے دیانت و امانت کے ساتھ انسانوں کی خدمت کرنے کا۔ چرم قربانی مہم اور الخدمت اجتماعی قربانی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز نے احسن آباد میں الخدمت کے تحت اجتماعی قربانی اور چرم قربانی سینٹر کے دورے کے موقع پر کیا۔ ضلع گڈاپ کے نائب امیر خالد احمد صدیقی، مقامی ناظم امین اشعر بھی موجود تھے۔ انہوں نے عید کے موقع پر اپنی عید کی خوشیوں کو قربان کرکے کھالیں جمع اور غربا میں قربانی کا گوشت تقسیم کرکے خوشیاں بکھیرنے والے جذبے کو سراہا اور کہاکہ اس کا اجر صرف اللہ دے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔