ٹنڈوالٰہیار،پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دہاریجو کی ہدایت پر ٹنڈوالہیار پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او اے سیکشن اور انچارج مددگار نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی ان کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث محمد سلیم ولد عبد الرزاق انور ولد یوسف افتخار علی ولد عبد الرزاق کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 770 پڑی انڈین گٹکا اور 100 عدد مین پڑی برآمد کرکے سرکار کی مدعیت میں ملزمان 02 پر مقدمات درج کردیے گئے جبکہ انچارج سی آئی اے، انچارج مددگار اور ایس ایچ او بی سیکشن نے مخبر کی اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث آصف علی ولد الھبچایو محمد عاقب عرف پٹو ولد عبد الکریم۔ محمد اقبال ولد علی اصغر محمد عاقب عرف کالا ولد نیاز حسین کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 200 عدد مین پڑی 550 پڑی انڈین گٹکا برآمد کرکے سرکار کی مدعیت میں ملزمان پر 03 مقدمات درج کردیے گئے اور ایس ایچ او چمبڑ نے کارروائیاں کرتے ہوئے شراب اور منشیات فروشی میں ملوث اعظم ولد ملوک اعظم ولد جمن عدلو ولد محمد کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 240 لیٹر دیسی شراب 200 عدد مین پڑی اور 330 پڑی انڈین گٹکا برآمد کرکے سرکار کی مدعیت میں ملزم پر 03 مقدمات درج کردیے گئے جبکہ ایس ایچ او بکیرا شریف نے مخبر کی اطلاع پر کارروائیاں، کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث اسد علی ولد مشتاق الیاس ذیشان ولد پپن عرف پپو کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 310 عدد مین پڑی برآمد کرکے سرکار کی مدعیت میں ملزمان پر مقدمات درج کردیے گئے اور ایس ایچ او نصرپور نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کے قبضے سے 120 عدد مین پڑی برآمد کرکے سرکار کی مدعیت میں ملزم پر مقدمہ درج کردیا گی 1 ایس ایچ او مشائخ ہوتی کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث محمد عابد ولد معمور غلام عباس عرف بابو ولد جعفر کو گر فتار کرکے ملزم کے قبضے سے 300 عدد ماوہ گٹکا برآمد کرکے سرکار کی مدعیت میں ملزم پر مقدمہ درج کردیا گیا جبکہ ایس ایچ او ڈاسوڑی کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث ہادی بخش عرف بھنگار کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 200 عدد ماوہ گٹکا برآمد کرکے سرکار کی مدعیت میں ملزم پر مقدمہ درج کردیا گیا اور ایس ایچ او پیارو لنڈ نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث کاشف ولد شفیع محمد کو گر فتار کرکے ملزم کے قبضے سے 100 عدد ماوہ گٹکا برآمد کرکے سرکار کی مدعیت میں ملزمان پر مقدمہ درج کردیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: برا مد کرکے سرکار کی مدعیت میں ملزم پر برا مد کرکے سرکار کی مدعیت میں ملزمان مقدمات درج کردیے گئے کے ملزمان کے قبضے سے کو گرفتار کرکے ملزم پر مقدمہ درج کردیا ملزم کے قبضے سے اور ایس ایچ او عدد مین پڑی
پڑھیں:
پنجگور، لیویز فورس کے پولیس میں انضمام کیخلاف اہلکاروں کا احتجاج
احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ لیویز فورس کی خدمات کسی بھی فورس سے کم نہیں، بلکہ اسکے جوان آج بھی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں لیویز فورس کے جوانوں نے فورس کو پولیس کے ساتھ ضم کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور حکومت کے اس فیصلے کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا۔ ریلی لیویز ہیڈ کوارٹر سے شروع ہوکر میر چاکر خان رند چوک پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں مظاہرین نے انضمام نامنظور کے نعرے لگائے اور لیویز فورس کی بحالی کے مطالبات پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رسالدار میجر صابر علی کچکی، دفعدار محمد اعظم، رئیس زبیر شاہ اور دیگر مقررین نے کہا کہ لیویز فورس کا پولیس کے ساتھ انضمام آئین و قانون کے منافی اقدام ہے۔ جس سے فورس کے اہلکاروں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیئر اہلکاروں کی ترقی کے معاملات پیچیدگیوں کا شکار ہیں، جبکہ لیویز فورس کی تاریخ اور قربانیوں کو مسخ کیا جا رہا ہے۔
  
 مقررین نے کہا کہ لیویز فورس کو ناکام فورس قرار دینا، ان اہلکاروں کے لیے توہین آمیز ہے جنہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کی خدمات کسی بھی فورس سے کم نہیں، بلکہ اس کے جوان آج بھی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ مقررین نے اعلان کیا کہ وہ اس غیر آئینی فیصلے کے خلاف ہر قانونی فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام لیویز فورس پر اعتماد کرتے ہیں اور اس کے پولیس میں انضمام کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ عوام کی رائے لیے بغیر کیا، حالانکہ بہتر یہ تھا کہ اس حوالے سے ریفرنڈم کرایا جاتا، تاکہ عوام کی خواہش کے مطابق فیصلہ ہوتا۔ مقررین نے زور دیا کہ حکومت فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لے کر لیویز فورس کو اس کی اصل حیثیت میں بحال کرے کیونکہ یہ فورس بلوچستان کی قبائلی شناخت اور عوامی اعتماد کی علامت ہے۔