سرمایہ کاروں کی بجٹ سے امیدیں، انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 22 ہزار 600 کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز

کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 22 ہزار 600 کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جو ملکی اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

عید تعطیلات کے بعد ٹریڈنگ کا آغاز مثبت ہوا تو سرمایہ کاروں کی توجہ آج پیش کیے جانے والے وفاقی بجٹ 2025-26 پر مرکوز رہی۔ ماہرین کے مطابق متوقع مالیاتی اصلاحات، ٹیکس پالیسی میں نرمی، اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے متعلق توقعات نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط کیا۔

دن کے وسط تک کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 22 ہزار 600 کی نئی سطح پر پہنچ چکا تھا، جو کہ مارکیٹ میں زبردست سرمایہ کاری کی عکاسی کرتا ہے۔ بینکنگ، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس، ریفائنری، اور ٹیلی کام جیسے اہم شعبوں میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔

مارکیٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اسٹاکس میں PRL، WAFI، MARI، OGDC، POL، HBL، MCB، اور MEBL شامل رہے، جو سبز نشان میں ٹریڈ کرتے رہے۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب آج قومی اسمبلی میں تقریباً 17.

6 کھرب روپے کے بجٹ کا اعلان کریں گے، جس کے ساتھ فنانس بل 2024 بھی پیش کیا جائے گا۔ اس اعلان سے پہلے ہی سرمایہ کاروں میں جوش و خروش پایا گیا۔

گزشتہ ہفتے بھی مارکیٹ میں مثبت رجحان غالب رہا، جب انڈیکس میں 1,950 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور ہفتہ 121,641 پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوا۔ آئی ایم ایف سے ممکنہ معاہدے کی امیدوں اور عالمی سطح پر اسٹاک مارکیٹس میں بہتری نے بھی مقامی مارکیٹ کو تقویت دی۔

عالمی سطح پر بھی امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات میں پیش رفت اور ایشیائی مارکیٹس کی بہتری نے مارکیٹ کو سہارا دیا۔ نیس ڈیک اور ایس اینڈ پی 500 کے فیوچرز میں اضافہ، اور یورپی مارکیٹس میں بھی ہلکی سی تیزی دیکھی گئی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر بجٹ توقعات کے مطابق سرمایہ کار دوست نکلا، تو مارکیٹ میں مزید تیزی کا امکان ہے، اور کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلندیاں عبور کرسکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی اقدامات علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرناک نتائج کا باعث بن سکتے ہیں، پاکستانی وفد حکومت کی بجٹ میں پرانی گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسز کم کرنے کی تجویز چین اور جنوبی کوریا کی اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو  مزید بلندی تک لے جانا چاہئے، چینی صدر برطانویوں نے Labubu کے لیے ہاتھا پائی کی جبکہ چینی IPs دنیا پر چھا رہے ہیں گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو چین کی جانب سے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش ہے، چینی وزیر خارجہ نیلا سیارہ سمندر کے ذریعے مختلف جزیروں میں تقسیم نہیں ہے، چینی نائب صدر عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: لاکھ 22 ہزار 600 کی سرمایہ کاروں سطح پر پہنچ

پڑھیں:

آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔

حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ