پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کے بعد تیزی، 100 انڈیکس نئی بلند سطح پر پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور مارکیٹ میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی منگل کو کاروبار کا آغاز 324 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان برقرار رہا اور انڈیکس میں مجموعی طور پر 787 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 22 ہزار 400 پوائنٹس کو چھو گیا یاد رہے کہ 5 جون کو بھی اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 22 ہزار 281 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ چکی ہے، جو اُس وقت کی بلند ترین سطح تھی تازہ اضافے نے اس حد کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ملک بھر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کا آغاز
ملک بھر میں خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق یہ مہم 17 نومبر سے 29 نومبر تک جاری رہے گی، جس دوران ملک بھر میں 3 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی۔ اس کے علاوہ، ملک کے 90 ہائی رسک اضلاع میں 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ 6 ماہ سے 5 سال تک کے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا کی ویکسینیشن فراہم کی جائے گی۔ نیشنل ای او سی نے بتایا کہ ویکسین سرکاری صحت کے مراکز، اسکولوں، مدارس اور عارضی ویکسینیشن مراکز پر فراہم کی جائے گی۔ پنجاب میں تقریباً 68 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، بلوچستان میں 22 لاکھ 46 ہزار، سندھ میں 84 لاکھ سے زائد، خیبر پختونخوا میں 52 لاکھ 46 ہزار، گلگت بلتستان میں 1 لاکھ 36 ہزار اور اسلام آباد میں 4 لاکھ 61 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے دیے جائیں گے۔ اسی طرح، خسرہ اور روبیلا کی ویکسین پنجاب میں 1 کروڑ 73 لاکھ، سندھ میں 82 لاکھ 63 ہزار، خیبر پختونخوا میں 59 لاکھ 88 ہزار، بلوچستان میں 27 لاکھ 30 ہزار، آزاد جموں و کشمیر میں 6 لاکھ 24 ہزار، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 46 ہزار اور اسلام آباد میں 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد بچوں کو دی جائے گی۔ نیشنل ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں تاکہ انہیں خسرہ، روبیلا اور پولیو جیسے خطرناک امراض سے محفوظ رکھا جا سکے۔