کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث 100 انڈیکس کا رُخ بلندی کی جانب ہے۔

ملک میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد کاروبار کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ منگل کے روز کاروبار کا آغاز 324 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، جس  کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 21 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور انڈیکس مجموعی طور پر 787 پوائنٹس کے اضافے کے بعد نئی بلند سطح ایک لاکھ 22 ہزار 400 پوائنٹس کو چھو گیا۔

واضح رہے کہ 5 جون کو مارکیٹ ایک لاکھ 22 ہزار 281 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گئی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

عیدالاضحیٰ کے فوراً بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں یک دم 6 ہزار روپے سے زائد کی کمی سامنے آئی ہے۔

عیدالاضحی کی چھٹیوں کے بعد گولڈ مارکیٹ کھلتے ہی سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 100 روپے کی بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیو لرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت کمی کے بعد 3 لاکھ 52 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کے ریٹ میں 5 ہزار 230 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 40 روپے ہے۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے ریٹ میں 61 ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 3 ہزار 339 ڈالر ہوچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج 100 انڈیکس کی نئی تاریخی بلندی ریکارڈ
  • عیدالاضحیٰ کے فوراً بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ
  • سرمایہ کاروں کی بجٹ سے امیدیں، انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 22 ہزار 600 کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلندی پر، تمام ریکارڈ توڑ دیے
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کے بعد تیزی، 100 انڈیکس نئی بلند سطح پر پہنچ گیا
  • انٹر بینک: ڈالر 282 روپے 10 پیسے کا ہو گیا
  • پاکستان میں اس عید پر کتنے جانور قربان ہوئے؟
  • پاکستان میں ساڑھے 7 لاکھ شہریوں کیلیے صرف ایک ڈاکٹردستیاب ہے
  • پاکستان میں شعبہ صحت کا بحران:ساڑھے 7 لاکھ افراد کیلیے صرف ایک ڈاکٹر