ایبٹ آباد میں 2 کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) ایبٹ آباد میں 2 کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو1122 ایبٹ آباد کے مطابق ہزارہ موٹر وے انٹرچینج پر مانسہرہ سے آنے والی 2 کاروں کے درمیان حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا۔
(جاری ہے)
حادثے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے جن میں 37 سالہ طارق، 40 سالہ حنیف اللہ اور 28 سالہ سمیر ساکنہ پشاور اور دوسری گاڑی میں 24 سالہ علی رضا، 22 سالہ گل شیر، 22 سالہ عبدالباسط اور 16 سالہ محسن ساکنہ راولپنڈی شامل ہیں۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخموں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایبٹ آباد
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔