فیصل آباد: میاں بیوی نے ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کر لی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
افسوسناک واقعے میں میاں بیوی نے ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کرلی۔ واقعہ فیصل آباد کے قریب پیش آیا جہاں دونوں نے ایک ساتھ زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، تاہم معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں افسوس اور سوگ کی فضا قائم ہے، جبکہ عینی شاہدین کے مطابق دونوں میاں بیوی نے اچانک پٹری پر آ کر ٹرین کے سامنے آگئے جس سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی جوڑے کی شناخت اور پس منظر جاننے کے لیے مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں، اور اہل خانہ سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فیصل آباد، پولیس وین کو حادثہ، ایک اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-13
فیصل آباد (صباح نیوز)لاہورسے ملتان جانے والی پولیس وین حادثہ کا شکار ہو گئی ایک ملازم جاں بحق اور8زخمی ہوگئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے- ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ فیصل آباد کے علاقہ سمندری روڈ موٹر وے کے قریب پیش آ یا۔ پولیس وین لاہوسے ملتان جارہی تھی کہ سامنے سے آ نے والے ٹرک کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 48 سالہ پولیس اہلکار ظفراقبال موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر زخمیوں میں قدیر احمد۔نعمان محموداور محمدمقتداوغیرہ شامل ہیں جو ملتان کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔