سوئس نوجوان نے برف میں دب کر 2 گھنٹے گزار دیے، عالمی ریکارڈ قائم
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
زیورخ: سوئٹزرلینڈ کے ایک نوجوان نے سردی برداشت کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے برف میں دبے رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، حیران کن بات یہ ہے کہ ایلائس مائر نامی اس نوجوان نے یہ کارنامہ صرف سوئمنگ ٹرنک پہن کر سرانجام دیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایلائس مائر نامی شخص ایک تجربہ کار پاور لفٹر بھی ہیں، جنہوں نے برف کے نیچے 2 گھنٹے اور 7 سیکنڈ تک مکمل جسمانی رابطے میں رہ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ 2022 میں پولینڈ کے ویلرجن رومانوسکی نے 1 گھنٹہ، 45 منٹ اور 2 سیکنڈ تک برف میں رہ کر قائم کیا تھا۔
مائر نے انوکھے چیلنج کے بارے میں بتایا کہ انہیں سب سے زیادہ تکلیف برف کے وزن سے ہوئی، نہ کہ سردی سے،بھاری برف نے مجھے دبا رکھا تھا، جس سے میرے کندھوں اور کہنیوں میں درد ہونے لگا، شاید آپ کی پیٹھ پر کوئی برف کا نوکیلا ٹکڑا بھی لگے، لیکن آپ کچھ نہیں کر سکتے، بس شکر ادا کر سکتے ہیں، ہر چیز کا شکر۔
مائر کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ”انسانی جسم ناقابلِ یقین صلاحیتوں کا حامل ہے، اگر اسے چیلنج دیا جائے۔
ان کا یہ اقدام نہ صرف ایک جسمانی مظاہرہ تھا بلکہ ذہنی طاقت، صبر اور خود پر قابو پانے کی بہترین مثال بھی ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ان کے اس کارنامے کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عدالت کے اوپر نئی عدالت قائم کرنا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے: بیرسٹر گوہر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی ٓئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم خطرناک اور غیر ضروری قدم ہے، عدالت پر عدالت قائم کرنا آئین کی روح کے منافی ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آئین کی ایسی شقوں کو چھیڑنے سے گریز کیا جائے جن سے صوبوں کے درمیان تناؤ پیدا ہو، آئین میں واضح درج ہے کہ کسی صوبے کے حصے میں کمی نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے بتایا کہ 2020 میں پی ٹی آئی حکومت کے دوران دسویں این ایف سی ایوارڈ پر کام مکمل ہوا تھا اور تمام صوبے اب گیارہویں ایوارڈ کے منتظر ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اتفاقِ رائے سے یہ طے کیا گیا تھا کہ کسی صوبے کی منظوری کے بغیر نئی نہریں نہیں نکالی جائیں گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک قدم پیچھے ہٹ جانا چاہیے، کیونکہ ملک اور عوام کے مفاد کو مقدم رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی ٓئی عمران خان نے تاحال اسلام آباد آنے کی کوئی ہدایت نہیں دی، جب وہ فیصلہ کریں گے تو آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔