UrduPoint:
2025-09-18@20:41:58 GMT
ملک بھر میں رواں برس بھی اجتماعی قربانی کے رجحان میں اضافہ ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)فیصل آباد سمیت ملک بھر میں گذشتہ سال کی طرح رواں برس بھی اجتماعی قربانی کے رجحان میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔شہریوں نے بتایاکہ گذشتہ چند برس سے بکروں اور دنبوں کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہونے اور مہنگائی کی وجہ سے شہریوں میں اجتماعی قربانی کا رجحان فروغ پارہا ہے کیونکہ اجتماعی قربانی میں رقم کی بچت کے ساتھ ساتھ شہری بہت سی فکروں سے آزاد ہو جاتے ہیں۔
دستیاب معلومات کے مطابق فیصل آباد اور گردونواح میں مساجد اور گلی محلوں کی سطح پر اجتماعی قربانی کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے اور شہر میں اجتماعی اور انفرادی سطح پر لاکھوں جانورروں کی قربان دی گئی۔رواں برس بھی اجتماعی قربانی میں زیادہ لوگوں نے شمولیت اختیار کی کیونکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ اجتماعی قربانی میں رقم کا حصہ نسبتا کم بنتا ہے جبکہ ایک ہی مقام پر جانور ذبح اور اس کی صفائی کٹائی وغیرہ ہوجاتی ہے۔(جاری ہے)
فیصل آباد میں بھی عید کے پہلے،دوسرے دن مختلف مقامات پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی مساجد اور امام بارگاہوں میں اجتماعی قربانی کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ اجتماعی قربانی میں فی کس کم از کم 22 ہزار روپے سی50ہزار روپے تھا۔ مختلف تنظیموں کی طرف سے اس ضمن میں فی سبیل اللہ قربانی کے حصے بھی جمع کئے گئے تھے جنہیں ذبع کرکے گوشت مستحقین، غربا اور مساکین میں تقسیم کرنے کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں انفرادی سطح پر بھی قربانیاں کی گئیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اجتماعی قربانی کے
پڑھیں:
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 01 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 281 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔(جاری ہے)
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 03 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 746 روپے 53 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 731 روپے 14 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 922 روپے 90 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 22 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 45 پیسے اور قیمت فروخت 282 روپے 65 پیسے ریکارڈ کی گئی۔