شیخ رشید کا انجام دیکھ کر خوشی ہوئی: سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
کراچی (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا انجام دیکھ کر خوشی ہوئی۔
اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر افنان اللہ خان نے لکھا کہ شیخ رشید کا انجام دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اس نے پاکستان کی سیاست میں بہت گند ڈالا تھا اور اس کے ساتھ یہی ہونا تھا۔ ہر ٹاؤٹ اور پالشیے کا انجام یہی ہوتا ہے اور بھی لوگ عبرت پکڑیں۔
اس پیغام پر ایک صارف نے نشاندہی کی کہ ’’وہ اپنی ماں کو یاد کر کے رویا ہے، رہی بات انجام کی تو ابھی آپ اقتدار میں ہیں، اس لیئے ابھی اندازہ نہیں ہوگا جو سیاسی انجام آپ کا ھو چکا، وہ بڑے بڑوں کے لیئے عبرت کا باعث ہے‘‘۔
شیخ رشید کا انجام دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اس نے پاکستان کی سیاست میں بہت گند ڈالا تھا اور اس کے ساتھ یہی ہونا تھا۔ ہر ٹاؤٹ اور پالشیے کا انجام یہی ہوتا ہے اور بھی لوگ عبرت پکڑیں۔
— Senator Dr.
انور منصور نے لکھا کہ ’’مکافات عمل ضرور ہوتا ہے۔ اس سے یہ پتہ چلتا ہے عزت طاقت قوت والی صرف ایک ہی ذات ہے اور وہ ہے تمام کائنات کا رب میرا الله کریم جو ہر چیز پر قادر مطلق ہے‘‘۔
مزیدپڑھیں:’’ میرا مقام بیت الخلا صاف کرنے والوں سے بھی نیچے ہے ، میں تو ۔۔‘‘ سہیل وڑائچ نے آخر کار خاموشی توڑ دی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شیخ رشید کا انجام دیکھ کر خوشی ہوئی
پڑھیں:
فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے ،محسن نقوی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے،بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں اور آلہ کاروں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ہفتہ کو وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلی ٰہاوس بلوچستان آمد پر وزیر اعلی سرفراز بگٹی نے ان کا خیر مقدم کیا۔(جاری ہے)
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی ٰبلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کے دوران بلوچستان میں امن عامہ اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی سرکوبی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے شہدائ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کیلئے دعا بھی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے،بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں اور آلہ کاروں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،صوبے میں امن کے قیام کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔