Daily Ausaf:
2025-07-26@14:45:13 GMT

بلوچستان میں‌3.3شدت کازلزلہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) ضلع چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3 عشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 20 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز چمن سے 50 کلومیٹر دور مشرق میں تھا، فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مزیدپڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بلاول بھٹو کا بڑا بیان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

بلوچستان میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ؛ ایم-8 شاہراہ پر 3 افراد قتل

کوئٹہ:

بلوچستان میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جس میں شاہراہ سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایم 8 شاہراہ کے قریب 3 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ نامعلوم افراد نے مقتولین کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارا، جن کی شناخت عبدالمجید، عطاالرحمن اور ممتاز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تینوں افراد کا تعلق خضدار ہی سے بتایا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے تینوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ان کی لاشیں سڑک کنارے پھینک دی گئیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے، تاہم تاحال قتل کی وجوہات یا ملزمان کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔سکیورٹی فورسز نے ایم 8 کے اطراف میں گشت بڑھا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سنجیدی ڈیگاری کیس: قتل کی گئی خاتون کی والدہ کے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے
  • بلوچستان میں غیرت کے نام پر سینکڑوں مرد اور خواتین کو قتل کیئے جانے کا انکشاف
  • بلوچستان میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ؛ ایم-8 شاہراہ پر 3 افراد قتل
  • بلوچستان واقعہ ، مقتولہ کی ماں گل جان بی بی کا ڈی این اے سیمپل حاصل کر لیا گیا
  • بلوچستان میں خاتون اور مرد قتل کیس میں  اہم پیش رفت
  • امریکا سے جبری ملک بدری کی پروازوں کا پھر آغاز
  • بلوچستان کے علاقے دکی میں 4 بہنیں ندی میں نہاتے ہوئے ڈوبنے سے جاں بحق
  • بلوچستان کے زخموں پر مرہم رکھیں
  • دکی میں کوئلہ کان حادثہ، 3 مزدور جاں بحق
  • جب سے حکومت آئی ہے بلوچستان جل رہا ہے، اے این پی