’بہت ہوگیا، بس اب غزہ میں جنگ ختم کرو‘، ٹرمپ کی نیتن یاہو کو تنبیہہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
’بہت ہوگیا، بس اب غزہ میں جنگ ختم کرو‘، ٹرمپ کی نیتن یاہو کو تنبیہہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ ”فوراً ختم“ کریں۔ اسرائیلی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی فون کال میں صدر ٹرمپ نے کہا، ’میں چاہتا ہوں کہ تم جنگ ختم کرو۔‘ رپورٹ کے مطابق یہ بیان ایک امریکی صدر کی جانب سے غیر معمولی سخت مؤقف کا مظہر ہے۔
ذرائع کے حوالے سے دی گئی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے نیتن یاہو کو بتایا کہ جنگ کا خاتمہ نہ صرف قیدیوں کے تبادلے بلکہ ایران اور سعودی عرب کے ساتھ سفارتی پیش رفت کے لیے بھی اہم ہے۔ انہوں نے کہا، ’یہ صرف وائیٹ کوف کی ڈیل نہیں، دونوں ممکن ہیں۔ جنگ اپنی توانائی کھو چکی ہے، اب اسے ختم ہونا چاہیے۔‘
ٹرمپ کے اس نئے مؤقف کو ایک بڑی پالیسی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ واضح نہیں کہ آیا یہ دباؤ محض علامتی ہے یا اسرائیلی حکومت پر حقیقی اثر ڈالنے کی کوشش ہے۔
خبررساں ادارے ”اکسیوس“ کے مطابق، ٹرمپ نے اسرائیلی حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے نیتن یاہو پر زور دیا کہ وہ ایران پر حملے کا آپشن فی الحال ختم کریں۔ ٹرمپ نے کہا، ’میں نے مذاکرات ترک نہیں کیے۔ ایرانی ردعمل سخت ہو سکتا ہے، لیکن وہ دروازے بند نہیں کرے گا۔‘
نیتن یاہو نے مؤقف اختیار کیا کہ اسرائیل کو فوجی دباؤ برقرار رکھنا چاہیے، مگر ٹرمپ نے پھر اصرار کیا، ’میں اب بھی ڈیل تک پہنچ سکتا ہوں، اس لیے حملے کا آپشن ہٹا دو۔‘
اسی روز ایران نے دعویٰ کیا کہ اس کے پاس اسرائیل کے خفیہ جوہری اور عسکری دستاویزات ہیں، اور خبردار کیا کہ کسی بھی حملے کی صورت میں اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ایران کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا کہ امریکا کے ساتھ چھٹے دور کے جوہری مذاکرات 15 جون کو مسقط، عمان میں ہوں گے۔
یاد رہے کہ مئی میں ٹرمپ نے انکشاف کیا تھا کہ وہ پہلے ہی نیتن یاہو کو واشنگٹن کے تہران کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنے کے ارادے سے آگاہ کر چکے ہیں اور فوجی جارحیت سے گریز کی ہدایت دی تھی۔
ٹرمپ کے اس مؤقف کی ٹائمنگ کو اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے ممکنہ معاہدے سے جوڑا جا رہا ہے۔ نیتن یاہو نے حالیہ پیش رفت کو ”اہم“ قرار دیا ہے۔ اسرائیل کے مطابق 56 اسرائیلی قیدی غزہ میں موجود ہیں جن میں 20 کی زندگی کی امید ہے، جبکہ اسرائیل کی جیلوں میں 10 ہزار 400 سے زائد فلسطینی قید ہیں، جن میں بیشتر بغیر کسی مقدمے کے قید ہیں۔
حماس نے بارہا کہا ہے کہ وہ تمام یرغمالیوں کو جنگ کے خاتمے، اسرائیلی انخلاء اور قیدیوں کی رہائی کے بدلے رہا کرنے کو تیار ہے، مگر نیتن یاہو مسلسل نئی شرائط عائد کرتے جا رہے ہیں، جن میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں کا ہتھیار ڈالنا اور غزہ پر دوبارہ قبضہ شامل ہے۔
اسرائیلی حزبِ اختلاف اور قیدیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو پر الزام لگایا ہے کہ وہ جنگ کو جان بوجھ کر طول دے رہے ہیں تاکہ انتہائی دائیں بازو کے اتحادیوں کو خوش رکھ سکیں اور خود پر لگے بین الاقوامی عدالتی مقدمات سے سیاسی تحفظ حاصل کر سکیں۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملے، جو امریکا کی پشت پناہی سے ہو رہے ہیں، اب تک 182,000 سے زائد فلسطینیوں کے جانی و جسمانی نقصان کا سبب بن چکے ہیں، جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے۔ ہزاروں لاپتہ، لاکھوں بے گھر اور قحط کے دہانے پر موجود ہیں۔
اسرائیل مشرق وسطیٰ کا واحد جوہری ملک ہے جو کسی بین الاقوامی نگرانی میں نہیں اور جو دہائیوں سے فلسطینی، شامی اور لبنانی علاقوں پر قابض ہے۔
یہ جنگ اب بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے جنگ بندی احکامات، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی ضمیر کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے جاری ہے—جبکہ امریکا اور اسرائیل، دونوں، خود کو انسانی اقدار کے محافظ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی سماعت آج نہیں ہوسکے گی،وجہ سامنے آگئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی سماعت آج نہیں ہوسکے گی،وجہ سامنے آگئی امریکا: لاس اینجلس میں احتجاج شدت اختیار کر گیا، ایمرجنسی کرفیو نافذ، سینکڑوں گرفتار ٹرمپ اپنے دور میں مسئلہ کشمیر حل کر سکیں گے: امریکی محکمہ خارجہ نے امید ظاہر کر دی امپورٹڈ سگریٹ پر ٹیکس میں اضافہ کتنے فیصد ہوا ؟ تفصیلات سب نیوز پر ڈیری مصنوعات کی مشینری، میڈیکل اور سرجیکل آلات بھی مہنگے پی ٹی آئی کے مرکزی اور پارلیمانی رہنما ئو ں نے وفاقی بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نیتن یاہو کو کے مطابق کیا کہ
پڑھیں:
حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔
آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔
چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔
رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔
سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔
چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔
شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔