عمرہ کرنے والوں کے لیے ویزے جاری کرنے کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)سعودی عرب کی وزارتِ حج نے ہجری سال 1447 کے عمرہ سیزن کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آج سے مملکت سے باہر رہنے والے افراد کے لیے عمرہ ویزوں کے اجرا کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ نیا مرحلہ سعودی ویژن 2030 کے اہداف کے حصول اور زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے تسلسل کا حصہ ہے۔
وزارت حج و عمرہ کے مطابق بیرونِ ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو آج ہی سینسک" ایپ کے ذریعے عمرہ کے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔نسک" مملکت کی جانب سے ضیوف الرحمان کے لیے سرکاری ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والا مرکزی پلیٹ فارم ہے، جہاں سے زائرین آسانی سے بکنگ کر سکتے ہیں، پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں اور کئی دیگر ڈیجیٹل سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔(جاری ہے)
وزارت حج وعمرہ نے مزید بتایا کہ نئے عمرہ سیزن کی تیاریوں کا آغاز پہلے ہی کر دیا گیا تھا، جن میں مختلف متعلقہ اداروں کے ساتھ شراکت داری شامل ہے، تاکہ تمام مراحل کو آسان اور موثر بنایا جا سکے۔ وزارت کی کوشش ہے کہ خدمات کو مزید زبانوں میں وسعت دی جائے، ڈیجیٹل آگاہی میں اضافہ ہو اور معتمرین کو زیادہ سے زیادہ سہولت، تحفظ اور سکون فراہم کیا جائے تاکہ حرمین شریفین کے خدام کی حیثیت سے مملکت کا شاندار تشخص اجاگر ہو۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ترسیلات زر کی سہولت اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ترسیلات زر کی سہولت اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزارت خزانہ کو ترجیحی بنیادوں پر ورکرز ریمیٹنس انسینٹنوو اسکیم کے لیے فوری طور پر فنڈ جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
وزیرعظم شہباز شریف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری طاقت اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خون پسینے سے کمائی ترسیلات زر پاکستان کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتی ہیں جسے مجھ سمیت پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مالی سال 2025 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے تاریخ کی بلند ترین 38.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیج کر 14 برس میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے ہدف کے حصول میں کلیدی کردار ادا کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ان ترسیلات زر سے نہ صرف بڑھتے ہوئے درآمدی بل کی ادائیگی بلکہ زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے میں بھی معاونت ملی، بیرون ملک مقیم مزدور سے لے کر کاروباری شخصیات وطن عزیز ترسیلات زر بھیج کر ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم محنتی پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاِت زر کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور اور اس نظام کو بہتر، مؤثر اور سہل بنا رہے ہیں۔