سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے مختلف علاقوں، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور نواب شاہ میں درجۂ حرارت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
شدید گرمی کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں 39 ڈگری کی گرمی 44، محسوس کی گئی لاہور میں 38 ڈگری کی گرمی 41 اور کراچی میں 36 ڈگری کی گرمی 41 ڈگری محسوس کی گئی۔
دوسری جانب پنجاب کے کئی اضلاع میں بھی گرمی کی لہر جاری ہے، جہاں گرمی سے بچنے کے لیے شہریوں نے سوئمنگ پولز کا رخ کر لیا ہے۔
خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم نسبتاً معتدل ہے، بعض علاقوں میں گرمی کا احساس بڑھ رہا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے آئندہ دنوں میں بعض پہاڑی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گرمی کی
پڑھیں:
بلوچستان کے ضلع پشین میں15 یوم کے لئے دفعہ 144 نافذ،نوٹیفکیشن جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے ضلع پشین میں 15 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے ضلع پشین میں دفعہ 144 کے نفاذ کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفیکشن کے مطابق اسلحہ کی نمائش، جلسے جلوس، دھرنوں یا 5 افراد سے زائد کے اکھٹے ہونے پر پابندی عائد ہوگی ۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق ضلع پشین میں 20 نومبر تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔
واضح رہے کہ حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں امن و امان کے پیش نظر یکم تا 15 اگست تک دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کیا تھا، جس میں بعد ازاں 15 اگست کو مزید 15 روز کی توسیع کی گئی۔
دفعہ 144 کے دوسری مدت ختم ہونے سے قبل 29 اگست کو ہی حکومت بلوچستان نے اس میں مزید 15 روز کی توسیع کر دی تھی، جو 15 ستمبر تک برقرار رہی۔