امریکا، لاس اینجلس کے بعض علاقوں میں کرفیو نافذ
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے بعض علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ میئر لاس اینجلس کا کہنا ہے کہ رات 8 سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
مئیر کیرن باس نے یہ اقدام مسلسل چار راتوں سے جاری ہنگامہ خیز مظاہروں کے بعد کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق لاس اینجلس میں جاری شدید مظاہروں کو روکنے کے لیے نیشنل گارڈز کی تعداد بڑھا کر 21 سئو کردی گئی ہے۔
امیگریشن حکام کی جانب سے غیرقانونی طور پر کیلیفورنیا میں مقیم افراد کیخلاف چھاپے بھی جاری ہیں اور یہ سلسلہ دیہی علاقوں تک پھیلا دیا گیا ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لاس اینجلس
پڑھیں:
کے پی کی کچھ ہائی ویز خطرناک علاقوں میں ہیں، جہاں طالبان آتے ہیں: آئی جی ذوالفقار حمید
خیبر پختون خوا کے آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ صوبے میں کچھ ہائی ویز ایسی ہیں جو خطرناک علاقوں میں ہیں، ایسی ہائی ویز پر طالبان آتے ہیں، ناکا لگانے کی کوشش کرتے ہیں تو پولیس فوری کارروائی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ طالبان کو ہائی ویز پر آنے سے روکنے کا مستقل حل ٹانک ڈی آئی خان روڈ پر چوکیاں قائم کرنا ہے۔
آئی جی کے پی کا کہنا ہے کہ درازندہ اور بلوچستان تک جو روڈ جاتے ہیں ان پر بھی چوکیاں قائم کرنے کی ضرورت ہے، چوکیاں قائم کرنے کے لیے اسکیم منظور ہو گئی، فنڈز ملتے ہی ان کو مکمل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ موٹر وے پر ایک سال سے پیٹرولنگ بند تھی، ہم نے دوبارہ شروع کی ہے، کرم میں صورتِ حال نارمل ہوچکی ہے، تمام بنکرز ختم کر دیے گئے ہیں، ٹل پاڑاچنار روڈ کی حفاظت کے لیے روڈ پروٹیکشن فورس کام کر رہی ہے۔