کسی نے تقریر سے نہیں روکا، تبلیغ والوں کی نااہلی کا معاملہ ہے، مولانا طارق جمیل
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل کی کسی تقریر کو نہ کسی سیاسی جماعت نے روکا ہے، نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کا کوئی عمل دخل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے سوشل میڈیا کے آفیشل اکاؤنٹ سے وضاحت جاری کی گئی ہے۔ آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل کی کسی تقریر کو نہ کسی سیاسی جماعت نے روکا ہے، نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کا کوئی عمل دخل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اندرونی ’تبلیغ والوں‘ کی نا اہلی کا معاملہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام وی لاگرز اور یوٹیوبرز سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ باتوں کو پھیلانے سے گریز کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا طارق جمیل
پڑھیں:
ملک میں صفر کا چاند نظر نہیں آیا
—فائل فوٹوچیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں ماہِ صفر کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔
لاہور میں ماہِ صفر کاچاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا ایوانِ اوقاف میں اجلاس منعقد ہوا۔
اسلام آ باد ذوالحج 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے لئے...
اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔
چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک بھر سے ماہِ صفر کے چاند کی شہادتیں نہ ملنے کے بعد اعلان کیا کہ ملک بھر میں ماہِ صفر کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے یہ بھی اعلان کیا کہ یکم صفر 27 جولائی بروز اتوار ہو گی۔