لاس اینجلس میں کرفیو کے نفاذ کے بعد فضا مزید کشیدہ ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
لاس اینجلس میں غیر قانونی امیگرینٹس کے خلاف سرکاری چھاپوں کے ردعمل میں جاری شدید مظاہروں کے باعث شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاس اینجلس مظاہرے، نیشنل گارڈز کے بعد 700 میرینز بھی تعینات، بغاوت کا خطرہ ہے، ٹرمپ
شہر میں کرفیو کے نفاذ کے بعد فضا مزید کشیدہ ہو گئی ہے اور حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پُرامن رہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔
ان مظاہروں کے دوران درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ کچھ مقامات پر املاک کو نقصان پہنچانے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔
مظاہرین ان چھاپوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور تارکین وطن کے خلاف امتیازی سلوک قرار دے رہے ہیں، جبکہ حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ کارروائیاں قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صورتحال کو ممکنہ بغاوت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضرورت پیش آئی تو مزید فوجی دستے تعینات کیے جائیں گے تاکہ امن و امان قائم رکھا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا امریکا مظاہرے صدر ٹرمپ غیر قانونی امیگرینٹس کرفیو لاس اینجلس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا امریکا مظاہرے غیر قانونی امیگرینٹس کرفیو لاس اینجلس لاس اینجلس
پڑھیں:
بنوں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی
پشاور(نیوز ڈیسک)بنوں تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع خدری ممند خیل میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی۔
پولیس کے مطابق دو فریقین کے درمیان زمین تنازع پر فائرنگ ہوئی تھی، ایک فریق سے تین جبکہ دوسرے فریق سے دو افراد جاں بحق ہوئے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان زمین پر تنازع تھا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
سوات: سیاحتی مقام شاہی باغ جھیل میں کشتی الٹنے سے 9 افراد ڈوب گئے