پنجاب: شدید گرمی کے باوجود اسکولوں کو سمر کیمپ لگانے کی اجازت دیدی گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
پنجاب میں شدید گرمی کے باوجود اسکولوں کو سمر کیمپ لگانے کی اجازت دے دی گئی۔
اسکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب راناسکندر حیات نےصوبے میں اسکولوں کو ایک ماہ کے لیے سمر کیمپ لگانےکی اجازت دے دی گئی ہے۔
پنجاب بھر میں اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 28 مئی سے دینے کا اعلان سامنے آیا ہے۔
راناسکندر حیات کا کہنا ہے کہ سمر کیمپ کا دورانیہ 30 روز ہوگا، اس سے زیادہ سمر کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ سمر کیمپ کے اوقات صبح 7 سے 10 بجے تک ہوں گے، طلباء و طالبات کو یونیفارم سے استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ سمر کیمپ میں شرکت ہر طالب علم کےلیے لازمی نہیں ہو گی۔
وزیر تعلیم پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی اسکول کو سمر کیمپ لگانے کے لیے الگ سے فیس لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سمر کیمپ لگانے کی اجازت
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو کیس: علیمہ خان اور وکلا کو جیل میں داخلے کی اجازت نہ ملی، سماعت ملتوی
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل اور ان کی بہن علیمہ خان کو اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس سننے والے 2 ججز کے نام اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعیناتی کے لیے تجویز
اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں اسپیشل جج سینٹرل صبح ساڑھے دس بجے سماعت کے لیے موجود تھے اور وکلا کا انتظار کرتے رہے، مگر عمران خان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔
جیل انتظامیہ نے وکیل قوسین مفتی کے ساتھ علیمہ خان اور دیگر وکلا کو اندر داخلے کی اجازت نہیں دی، جس کے باعث جج اور پراسیکیوشن ٹیم ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کرنے کے بعد واپس چلی گئی۔ اور عدالت نے کیس کی کارروائی کیے بغیر سماعت منگل تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بڑا فیصلہ : اعلیٰ عہدیدار کسی بھی ملک سے تحائف نہیں لیں گے
اس موقع پر علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جب تک قوسین مفتی کے ساتھ عمران خان کے اہل خانہ، سلمان اکرم راجا اور علی ظفر کو اندر جانے کی اجازت نہیں ملے گی، وکیل بھی عدالت میں پیش نہیں ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بانی پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف توشہ خانہ ٹو کیس عمران خان وکلا وی نیوز