گرمی کی شدت، مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون 2025)وفاقی دارالحکومت اسلا م آباد میں گرمی کی شدت کے باعث مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ لگ گئی،آگ نے جنگل کی جھاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آگ پر قابو پانے کیلئے فائرفائیٹرز کی ٹیمیں پہنچ گئیں جنہوں نے آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا ،وائلڈ لائف کے عملے نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، آگ کی کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اضافی عملہ بھی موقع پر پہنچ چکا ہے تاکہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔ فائر فائٹنگ ٹیمیں اور وائلڈ لائف کے اہلکار صورتحال پر قابو پانے کیلئے پوری کوشش کر رہے ہیں۔حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقے سے دور رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔مارگلہ کی پہاڑیوں میں ایک بڑی آگ بھڑک اٹھی ہے جس نے جنگل کی جھاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔(جاری ہے)
ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق آگ ایم ایف 14 کے علاقے میں شروع ہوئی اور سیدپور درہ، جنگل نمبر 15 اور روملی کے قریب پھیلی ہے۔سی ڈی اے کے فائر فائٹرز آگ بجھانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ پر 24 سے زائد گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پالیا گیاتھا۔ آگ پر قابو پانے کیلئے ہیلی کاپٹرز استعمال کئے گئے تھے۔ سی ڈی اے کے مطابق 200 سے زائد فائر فائٹرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیاتھا۔مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ بجھانے کیلئے پاک بحریہ کی ٹیم بھی معاونت میں مصروف رہیں تھی۔ پاک بحریہ کی ٹیم اور 2 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کے عمل میں شامل تھے۔سی ڈی اے کاکہناتھاکہ ڈی جی انوائرمنٹ نے خود آپریشن کی نگرانی کی، تیزہوا اور گرم موسم کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا رہاتھا۔وائلڈ لائف کے عملے نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں تاہم تیز ہواوں کے دباﺅکے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آ ئیںتھیں۔قبل ازیں بھی گزشتہ روز بھی مار گلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگ گئی تھی۔ رات گئے آگ پر جزوقتی قابو پالیا گیا تھا تاہم بعد ازاں آگ دوبارہ بھڑک اٹھی۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آگ پر قابو پانے وائلڈ لائف کے آگ بجھانے
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔