پی ڈی پی کی سربراہ نے کہا کہ انکی جماعت نے بی جے پی کیساتھ حکومت بنائی، لیکن ہم بی جے پی کو کام کرنے پر مجبور کررہے تھے، اُسی حکومت میں پی ڈی پی نے 12 ہزار نوجوانوں کے ایف آئی آر کالعدم کروائے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے پہلگام میں پارکس و دیگر سیاحتی جگہوں کو مسلسل پابندی لگانے پر نیشنل کانفرنس کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے کشمیر کے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کو اپنا اعتماد دیا، نیشنل کانفرنس  نے مکمل اکثریت سے حکومت بنائی۔ انہوں نے کہا "یہاں کی حکومت کے پاس 50 رکن اسمبلی اور تین ممبر پارلیمنٹ ہیں، ایک مضبوط مینڈیٹ ہونے کے باوجود وہ عوام کے لئے کچھ نہیں کر پا رہے ہیں"۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جب عمر عبداللہ نے ریٹائرڈ لوگوں کو نوکریاں دیں، افسران کی تبدیلیاں کی اس وقت آپ کے ہاتھ کسی نے نہیں روکے، لیکن سیاحتی مقامات اور پارکس کو کیوں نہیں کھول سکتے ہیں، اس کے لئے عمر عبداللہ اپنی طاقت کا استعمال کیوں نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ کے پاس کرسی و قیادت ہے اس کا استعمال عوامی مفاد میں نہیں ہوگا تو پھر اقتدار کا فائدہ کیا ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ پی ڈی پی نے بی جے پی کے ساتھ حکومت بنائی لیکن ہم بی جے پی کو کام کرنے پر مجبور کر رہے تھے، اُسی حکومت میں پی ڈی پی نے 12 ہزار نوجوانوں کے ایف آئی آر کالعدم کروائے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ اُس سے پہلے بھی عمر عبداللہ وزیراعلٰی رہ چکے ہیں، کیا انہوں نے اپنے دور اقتدار میں ایک بھی ایف آئی آر واپس لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی نے بی جے پی کے ساتھ رہ کر مرکزی حکومت کو حریت کانفرنس کے تمام دروازوں پر بات چیت کے لئے مدعو کیا، وہ ایک وقت تھا جب مرکزی حکومت حریت کے دروازے پر آئی لیکن انہوں نے دروازہ نہیں کھولا آج کے وقت یہاں کے لوگ دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہتے ہیں، اس لئے یہ وقت لوگوں کو اعتماد میں لینے کے لئے ایک سنہرا موقعہ ہے، حکومت کو وہ نہیں کرنا چاہیئے جو اس وقت حریت نے کیا۔ انہوں نے کہا "اپنا ہاتھ پیچھے مت کھینچو، پکڑ دھکڑ بند کرو، یہاں کے لوگوں کو اپناؤ تاکہ یہ لوگ آپ کے اپنے بن جائیں"۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محبوبہ مفتی نے انہوں نے کہا عمر عبداللہ پی ڈی پی نے نے کہا کہ بی جے پی نہیں کر کے لئے

پڑھیں:

آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

مظفر آباد(ویب ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

کانفرنس میں آزاد جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ،21 ستمبر سے مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اے پی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معرکہ حق میں فتح سے تحریک آزادی کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے، معرکہ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر عالمی منظر نامے میں بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا،۔

جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی فورم یا پریشر گروپ کو مفاد عامہ کے فیصلے کا اختیار نہیں دیا جائے گا۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • ’چاند نظر نہیں آیا کبھی وقت پر مگر ان کو دال ساری کالی نظر آ رہی ہے‘
  • حکومت سیلاب متاثرین کے لیے عالمی امداد کی اپیل کیوں نہیں کر رہی؟
  • زینت امان کو اپنا آپ کبھی خوبصورت کیوں نہ لگا؟ 70 کی دہائی کی گلیمر کوئین کا انکشاف
  • آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان کی بنیاد جمہوریت‘ ترقی اور استحکام کا یہی راستہ: حافظ عبدالکریم
  • سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو کیوں معاف کیا؟ ٹک ٹاکر نے سب کچھ بتادیا
  • پاکستان جوہری طاقت ہے، خودمختاری پر حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کریں گے، چاہے کوئی بھی ملک ہو، اسحاق ڈار
  • غیر دانشمندانہ سیاست کب تک؟
  • ہم اپنی خودمختاری کے دفاع کیلئے جوابی اقدام کیلئے پُرعزم ہیں، امیر قطر
  • ہم ہرگز یورپ کو اسنیپ بیک کا استعمال نہیں کرنے دینگے، محمد اسلامی