ایرانی بندرگاہ پر آگ بھڑک اٹھی: 3 افراد ہلاک، 10 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران: ایران کے جنوبی صوبے بوشہر میں واقع بندرگاہ دیر پر ایک میتھانول لے جانے والی کشتی میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے شدید آگ اور دھوئیں کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ساحلی شہر دیر میں واقع کاوہ پیٹروکیمیکل کارخانے سے بلند شعلے بھڑک رہے ہیں۔ یہ شہر تہران سے تقریباً 1200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے تصدیق کی ہے کہ آج بدھ کے روز ملک کے ایک پیٹروکیمیکل کمپلیکس میں آگ لگنے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب، بوشہر صوبے کے شہر دیر کے گورنر نے بتایا کہ دھماکہ کشتی پر ویلڈنگ کے کام کے دوران پیش آیا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو، فائر بریگیڈ اور طبی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں تا حال جاری ہیں۔
یاد رہے کہ اپریل کے آخر میں بندرعباس کی رجائی بندرگاہ میں ایک زبردست دھماکہ ہوا تھا جس میں 70 افراد جاں بحق اور 1200 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
’’روز رات کو بیوی کے پاؤں دبا کر سوتا ہوں‘‘؛ احمد حسن کے انکشاف پر مداح بھڑک اٹھے
پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکار احمد حسن نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کے دوران ایسا انکشاف کردیا جس نے سوشل میڈیا پر ہنسی، حیرت اور بحث کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اداکار نے نجی ٹی وی کے انٹرٹینمنٹ شو ’’گپ شاپ نائٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ: ’’یہ میرا روز کا معمول ہے کہ میں سونے سے پہلے بیوی کے پاؤں دباتا ہوں۔ اس سے اسے سکون ملتا ہے، اور مجھے برکت۔‘‘
احمد حسن اور نوشین احمد حسن پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں جو گزشتہ 12 سال سے خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ دونوں کی ملاقات ایک ڈرامے کے سیٹ پر ہوئی تھی اور پھر یہ رشتہ محبت میں بدل گیا۔
شو کے دوران احمد حسن نے اپنی بیوی کے ساتھ فرمانبرداری کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ روزانہ رات کو سونے سے پہلے اپنی بیوی کے پاؤں دباتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں ایک فرمانبردار شوہر ہوں‘‘ اور اپنی بیوی سے اس بات کی گواہی بھی طلب کی۔
نوشین نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ ’’ظاہر ہے وہ ایسا کریں گے، آخر وہ میرے شوہر ہیں!‘‘
تاہم، اس بات پر سوشل میڈیا پر مرد صارفین کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ کچھ صارفین نے احمد حسن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایسے ذاتی معاملات ٹی وی پر شیئر کرنے کی کیا ضرورت تھی؟‘‘ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’بیوی کی حمایت کرنا اچھی بات ہے لیکن پاؤں دبانا حد سے زیادہ ہے۔‘‘ کچھ نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ’’ایسا صرف غیر محفوظ مرد ہی کرتے ہیں۔‘‘
دوسری طرف خواتین صارفین نے جوڑے کے تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ محبت کا اصل اظہار ہے۔ کچھ نے لکھا کہ ’’کاش سب شوہر ایسے ہوتے‘‘۔